لاہور:وزیراعظم شہبازشریف کی جاتی امرا میں صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے،پاکستان کی طرف کسی کو بھی میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے۔ قوم کے بیٹے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر پاک وطن کی حفاظت کررہے ہیں۔

