سٹاک ہوم:سٹاک ہوم :رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنس نے معاشیات کے نوبیل انعام کا اعلان کردیا۔
معاشیات میں نوبل انعام کا اعلان ہو گیا ہے۔ 2025 میں یہ انعام جوئل موکیر، فلپ ایگیون اور پیٹر ہووٹ کو مشترکہ طور پر دیا گیا ہے۔ یہ انعام ’انوویشن ڈریون ایکونامک گروتھ‘ کے تصور کو سمجھنے کے لیے دیا گیا ہے۔
معاشیات کے نوبل کو بینک آف سویڈن کے انعام کے طور پر جانا جاتا ہے۔ سویڈن کے سنٹرل بینک نے اس کی شروعات 1968 میں کی تھی۔ یہ انعام رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز کے ذریعہ منتخب کیا جاتا ہے۔ اب تک 96 فاتحین کو 56 بار یہ انعام دیا جا چکا ہے۔ نوبل انعام الفریڈ نوبل کی یاد میں دیا جاتا ہے، جنہوں نے ڈائنامائٹ کا ایجاد کیا تھا اور 5 نوبل انعام کی شروعات کی تھی۔ معاشیات میں نوبل انعام کے ساتھ ہی طب، فزکس، کیمسٹری، اور امن کے لیے دیے گئے انعاموں کے ساتھ ہی 2025 کے تمام نوبل انعاموں کا اعلان مکمل ہو گیا ہے۔

