ٹینیسی ، امریکا :خوبصورت ترین ہالی وڈ اداکارہ نکول کڈمین کو دھچکا۔۔۔کیتھ اربن نے 20 سال کی شادی کے بعد چھوڑ دیا۔
CNN آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ اور لیجنڈ اسٹار ٹام کروز کی سابق بیوی نکول کڈ مین اور گریمی ایوارڈ یافتہ موسیقار کیتھ اربن ، جنہوں نے 2006 میں شادی کی تھی، اب علیحدگی اختیار کرچکے ہیں ۔
نکول کڈمین اور کیتھ کے کے دو بیٹیاں ہیں 17 سالہ سنڈے روز، اور 14 سالہ فیتھ مارگریٹ جو ممکنہ طور پر اپنی والدہ نکول کڈمین کے ساتھ رہیں گی تاہم انہیں والد سے ملنے کی اجاز ت ہوگی۔
کڈمین اور کیتھ نیش وِل، ٹینیسی میں مقیم تھے۔کڈمین نے اس سے قبل اداکار ٹام کروز سے 1990 سے 2001 تک شادی کی تھی اور انہوں نے دو بچے گود لئے تھے جن میں 32سالہ ازابیلا جین اور 30 سالہ کونور شامل ہیں ۔

