نیویارک: نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ ارب پتی اور ٹیسلا کے مالک ایلون مسک سمیت ان کے پانچ بہن بھائی بچپن میں اپنے باپ کی زیادتی کا نشانہ بنتے رہے۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق79 سالہ ایرل مسک نے ایلون مسک اور انکے سگے اورسوتیلے بہن بھائیوں کو 1993 سے زیادتی کا نشانہ بنانا شروع کیا اور یہ سلسلہ سالوں چلتا رہا۔ اخبار کے مطابق یہی وجہ ہے کہ ٹیسلا کے سی ای او اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر ایلون مسک کے منہ سے کبھی اپنے والد کا ذکر نہیں سنا گیاتاہم وہ اپنے بہن بھائیوں کی مدد کرتے رہتے ہیں۔
دوسری طرف 79 سالہ ایرل مسک نے الزام کو بے بنیا د اور غلط قرار دیا ہے۔
یادرہے نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایرل مسک نے تین شادیاں کررکھی تھیں اور ان کے ایلون مسک سمیت 9 بچے تھے۔
نیویارک ٹائمز کی جانب سے پوچھے جانے کے باوجود ایلون مسک نے کوئی جواب نہیں دیا ہے۔
اخبار کا کہنا ہے کہ 1993 میں پہلی دفعہ ایرل مسک کی 4 سالہ سوتیلی بیٹی نے گھر میں رشتے داروں کی موجودگی میں کہا کہ اس کے باپ نے اسےنامناسب طریقے سے چھوا ہے۔
جبکہ 10 سال بعد ایک سوتیلی بیٹی نے کہا کہ اس نے اپنے والد کو اپنا انڈروئیر سونگھتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا تھا جبکہ کچھ رشتہ داروں نے ایرل پر الزام لگایا کہ وہ اپنی دوبیٹیوں اور سوتیلے بیٹے کو تواتر سے زیادتی کا نشانہ بناتے رہے
جس پر ایرل مسک کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تین انکوائری ٹیموں نے تین الزامات پر علیحدہ علیحدہ تفتیش کی دو تفتیشی ٹیموں کی تحقیق کابلانتیجہ رہی تاہم تیسری تفتیش کا کیا بنا معلوم نہ ہوسکا۔
نیویارک ٹائمز کے سوالنامے کے جواب میں ایرل مسک کا کہنا تھا کہ اس کا کوئی ثبوت نہیں تھا کیونکہ یہ “ نان سینس“ تھا۔
یہ تمام رپورٹس غلط تھیں اور رشتہ دار ان کے بچوں کوغلط باتیں سکھاتے پڑھاتے رہے تاکہ وہ ایلون مسک سے پیسے وصول کرسکیں۔
یادرہے ایلون مسک نے 2017 میں میگزین“ رولنگ اسٹون “ کو ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کا اپنے والد ایرل سے رشتہ تکلیف دہ ہے کیونکہ ان کے باپ نے ان کے ساتھ ہر وہ برا کام کیا جس کا سوچا جاسکتا ہے
اپنے پروفائل میں ایلون مسک نے ذکر کیا ہے کہ وہ دس سال کی عمر میں اپنے والد کے ساتھ رہتا تھا جبکہ ا س کے بہن بھائی “کمبل اور ٹوسکا“ والدہ کے ساتھ قیام پذیر تھے۔
مجھے اپنے والد سے ہمدردی تھی میرا خیال تھا کہ وہ اکیلے اور اداس ہیں جبکہ والدہ کے ساتھ میرے تین دوسرے بہن بھائی موجودہیں اس لئے مجھے ان کے ساتھ رہنا چاہئیے۔ تاہم مجھے پتہ نہیں تھا کہ وہ کس قسم کے شخص ہیں اور ان کے ساتھ رہنا کچھ اچھا خیال نہیں تھا۔
ایلون مسک نے کہا کہ ان کے ڈیڈی سوچ سمجھ کر برائی کی منصوبہ بندی کرتے تھے اور ہر برا کام کرتے تھے۔

