یوٹاہ:امریکی ریاست یوٹا کے گورنر نے بتایا ہے کہ قدامت پسند انفلوئنسر چارلی کرک کے مشتبہ قاتل ٹائلر رابنسن کے اپنی ٹرانسجنڈر روم میٹ کے ساتھ رومانی تعلقات تھے۔
گورنر کے بقول روم میٹ پر الزام ہے کہ اس نے تبدیلی جنس کا آپریشن کروا رکھا تھا اور وہ "بائیں بازو” کے خیالات کی پرچارک تھی۔ اس پیش رفت نے ممکنہ طور پر قتل کے گرد جاری شدید تنازعہ کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔
گورنر اسپینسر نے سی این این کے پروگرام "سٹیٹ آف یونین” میں ملزم ٹائلر رابنسن کے جنس تبدیل کرنے والی شخص کے ساتھ تعلق کے بارے میں سوال کے جواب میں کہا: "ہاں، میں اس کی تصدیق کر سکتا ہوں۔”
گورنر کوکس نے تصدیق کی کہ ملزم کا ایک ٹرانسجیڈر سے رومانی تعلق تھا، جو جنس تبدیل کروا کر مرد سے عورت بنا۔انہوں نے تصدیق کی ہےکہ قاتل کی دوست "غیر معمولی حد تک” حکام سے تعاون کر رہی ہے اور اسے واقعہ پیش آنے کا علم نہیں تھا۔
22 سالہ رابنسن کے خلاف فرد جرم منگل کو عاید کی جائے گی۔

