مظفرآباد:ہمت مرداں مدد خدا۔ آزاد کشمیر کےرہائشی50 سالہ غلام مرتضی کاظمی نے میٹرک کا امتحان پاس کرلیا۔
غلام مرتضی کاظمی نے 1200 میں سے 598 نمبر لے کر میٹرک کا امتحان پاس کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ میٹر ک کا امتحان پہلے بھی کئی مرتبہ دیا لیکن کامیاب نہ ہوسکا۔ پہلی دفعہ 1973 میں میٹرک کا امتحان دیا تھا ۔
غلام مرتضی جہلم ویلی کے قصبے گہل جبڑا کے رہنے والے ہیں جبکہ ان کی بیٹی ایف ایس سی جبکہ بیٹا بی ایس سی ایس کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے بچوں کے اصرار پر اس دفعہ میٹرک کا امتحان دیا جبکہ ان کی صاحبزادی انہیں امتحان کی تیاری کراتی رہیں۔

