Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایلن مسک نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس کی جنگ کو خلا تک پہنچا دیا، امریکا میں اسٹار مائنڈ پروگرام منظور

      امریکہ،چینی ٹیک کمپنی ’ہواوے‘  کاروباری راز چرانے سمیت 12 میں سے 10 الزامات میں قصوروار قرار!

      خبردار، مائیکروسافٹ کا ’’کوڈ ریڈ’’ جاری

      پاکستان میں استعمال شدہ اسمارٹ فونز کی درآمدات میں 6,760 فیصد ہوشربا اضافہ؛ مقامی موبائل انڈسٹری کی بقاء خطرے میں

      ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں: پاکستانی خلانورد ذیشان نے خلائی سفر پر روانہ ہوکر تاریخ رقم کردی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پاکستان کو نئے میثاق جمہوریت کی ضرورت ہے، چوہدری پرویز الہی، اسد قیصر سے ملاقات

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ ملک کو ایک نئے میثاقِ جمہوریت کی ضرورت ہے، پی ٹی آئی صدر نے قومی ڈائیلاگ اور سیاسی معاشی بحرانوں سے نکنے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھنے کا مشورہ دیا۔
    رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر کے ایکس پر پوسٹ کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے پی ٹی آئی کے مرکزی صدر چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، سیاسی و معاشی چیلنجز، اپوزیشن کے کردار اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے پی ٹی آئی کے مرکزی صدر چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، سیاسی و معاشی چیلنجز، اپوزیشن کے کردار اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ملک کو درپیش مسائل کے حل، جمہوری اقدار کے تحفظ اور سیاسی استحکام کے لیے مختلف امور پر مشاورت کی گئی۔

    چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ملک کو ایک نئے میثاقِ جمہوریت کی ضرورت ہے، دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ قومی ڈائیلاگ کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھنا چاہیے تاکہ ملک کو درپیش سیاسی اور معاشی بحرانوں سے نکالنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی مرتب کی جا سکے۔

    ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی صحت کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین اور اہل خانہ کو ان تک فوری اور بلا تعطل رسائی فراہم کی جائے۔ اسد قیصر نے کہا کہ دورانِ قید طبی سہولیات کی فراہمی ہر شہری کا بنیادی آئینی اور قانونی حق ہے، جبکہ چودھری پرویزالٰہی نے کوٹ لکھپت جیل میں قید پارٹی کی سینئر قیادت کو فوری طور پر علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا۔

    اسد قیصر نے ملک بھر کی جیلوں میں قید پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ ملاقات میں پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں، قانونی محاذ پر کوششوں اور سیاسی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے آئینی و قانونی دائرے میں رہتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے دیگر رہنماؤں اور اتحادی جماعتوں سے رابطے تیز کرنے کا فیصلہ کیا۔

    — Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) November 25, 2026


    ملاقات میں ملک کو درپیش مسائل کے حل، جمہوری اقدار کے تحفظ اور سیاسی استحکام کے لیے مختلف امور پر مشاورت کی گئی۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ملک کو ایک نئے میثاقِ جمہوریت کی ضرورت ہے، دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ قومی ڈائیلاگ کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھنا چاہیے تاکہ ملک کو درپیش سیاسی اور معاشی بحرانوں سے نکالنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی مرتب کی جا سکے۔
    ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی صحت کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین اور اہل خانہ کو ان تک فوری اور بلا تعطل رسائی فراہم کی جائے۔ اسد قیصر نے کہا کہ دورانِ قید طبی سہولیات کی فراہمی ہر شہری کا بنیادی آئینی اور قانونی حق ہے، جبکہ چودھری پرویزالٰہی نے کوٹ لکھپت جیل میں قید پارٹی کی سینئر قیادت کو فوری طور پر علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا۔
    اسد قیصر نے ملک بھر کی جیلوں میں قید پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ ملاقات میں پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں، قانونی محاذ پر کوششوں اور سیاسی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے آئینی و قانونی دائرے میں رہتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے دیگر رہنماؤں اور اتحادی جماعتوں سے رابطے تیز کرنے کا فیصلہ کیا۔

    Related Posts

    پی آئی اے کا برطانیہ کے لئے آپریشن متاثر

    امریکا نے یوکرین کے ایف-16 طیاروں کے لیے 62 کروڑ ڈالر کا پیکج منظور کرلیا

    چکن بٹر، نہاری اور دنبہ کڑاہی ،اپنوں سے دور خلا میں بھی دیسی کھانوں کے مزے، ونگ کمانڈر ذیشان کیلئے چین کا خصوصی اہتمام

    مقبول خبریں

    پی آئی اے کا برطانیہ کے لئے آپریشن متاثر

    پاکستان کو نئے میثاق جمہوریت کی ضرورت ہے، چوہدری پرویز الہی، اسد قیصر سے ملاقات

    امریکا نے یوکرین کے ایف-16 طیاروں کے لیے 62 کروڑ ڈالر کا پیکج منظور کرلیا

    چکن بٹر، نہاری اور دنبہ کڑاہی ،اپنوں سے دور خلا میں بھی دیسی کھانوں کے مزے، ونگ کمانڈر ذیشان کیلئے چین کا خصوصی اہتمام

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

    بلاگ

    شیخوپورہ: اسکول بس سے اتر کر 14 سالہ طالب علم نہر میں کیوں کودا؟ ’’بچے خاموش ہیں، کیا ہم ان کی آواز سن رہے ہیں؟’’ہر خاموش بچہ مطمئن نہیں ہوتا، بعض اوقات خاموشی مدد کی پکار ہوتی ہے۔

    نوجوانوں کو تحقیق، تنقیدی سوچ اور ذمہ دارانہ ڈیجیٹل رویہ کون سکھائے گا؟

    ’’​زرداری کے بیٹے اور بدلتی سیاست’’ میاں حبیب کا کالم

    امتیاز حسین امتیاز: دھرتی کی تاریخ و ثقافت کا امین، ستارۂ پنجاب کا مستحق

    خوشاب میں لاہور قلندرز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، نوجوان کرکٹرز کے روشن مستقبل کی جانب  اہم قدم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.