امریکا نے یوکرین کے ایف-16 طیاروں کے لیے 62 کروڑ ڈالر سے زائد کے معاون پیکج کی منظوری دے دی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق اس نے یوکرین کے ایف-16 لڑاکا طیاروں کی دیکھ بھال اور آپریشنل صلاحیت برقرار رکھنے کے لیے درکار آلات، پرزوں اور خدمات کی ممکنہ فروخت کی منظوری دے دی ہے، جس کی مالیت تقریباً 62 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہے۔
امریکا کی جانب سے یہ منظوری ایسے وقت میں دی گئی ہے جب یوکرین کو اپنے ایف-16 طیاروں کے بیڑے کی مرمت اور دیکھ بھال کے حوالے سے تکنیکی مشکلات اور پرزوں کی قلت کا سامنا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق اس پیکج میں طیاروں کی مرمت اور دیکھ بھال کے لیے درکار تکنیکی اور لاجسٹک معاونت، سسٹم ایکٹیویشن اور پروپلشن کا سامان، لیبارٹری آلات اور نقل و حمل کی خدمات شامل ہیں۔
بی بی سی فارسی کے مطابق اس خریداری کے اخراجات بیلجیئم، ڈنمارک، نیدرلینڈز اور ناروے کی شراکت سے چلنے والے جمپ سٹارٹ پروگرام کے تحت پورے کیے جائیں گے اور اس مقصد کے لیے امریکی حکومت کوئی فنڈ فراہم نہیں کرے گی جبکہ معاہدے کے لیے کمپنی کا انتخاب حکومتی سطح پر ہونے والے مسابقتی بولی کے عمل کے ذریعے کیا جائے گا۔
امریکا نے یوکرین کے ایف-16 طیاروں کے لیے 62 کروڑ ڈالر کا پیکج منظور کرلیا


