نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے تہذیبی مکالمے (Civilisational Dialogue) کے رسمی ایجنڈے کے بجائے تمام تر توجہ پاکستانی وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک کے اپنی اہلیہ کے ہمراہ دورۂ بھارت ان کے ملبوسات اور وہ کہاں جائیں اور کہاں سےخریداری کرینگے کے ایشوز پر مرکوز ہو گئی ہے۔
باخبر ذرائع کے مطابق نئی دہلی کے سفارتی و میڈیا حلقوں میں اس وقت اصل کانفرنس کے موضوعات پر نسبتاً کم بحث ہو رہی ہے جبکہ پاکستانی وزیر کی آمد، ان کی مصروفیات اور بازاروں کے ممکنہ دورے کی خبریں خاص طور پر زیرِ بحث ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت ڈاکٹر مصدق ملک کو بھی شنگھائی تعاون تنظیم کے دیگر مندوبین کی طرح مکمل سرکاری پروٹوکول اور مہمان نوازی فراہم کرے گی۔ حکام کے مطابق بھارت کی روایتی مہمان نوازی کے اصول ’اتتھی دیوو بھوا‘ (مہمان بھگوان کا روپ ہوتا ہے) کے تحت پاکستانی وفد کے قیام کو ہر ممکن حد تک آرام دہ بنانے کی تمام تر کوششیں کی جا رہی ہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر یا ان کی اہلیہ کی جانب سے نئی دہلی کے کسی مخصوص بازار یا شاپنگ سینٹر جانے کی فی الحال کوئی خواہش ظاہر نہیں کی گئی تاہم کسی بھی ممکنہ یا آخری لمحات کی درخواست کے حوالے سے ذرائع نے واضح کیا ہے کہ اس پر سیکیورٹی اور لاجسٹک انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد ہمدردانہ غور کیا جا سکتا ہے تاکہ مہمانوں کی نقل و حرکت کو محفوظ بنایا جا سکے۔
وفاقی وزیر مصدق مسعود ملک نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تہذیبی روابط، علاقائی مکالمے کی اہمیت اور سرحد پار دہشت گردی سے متعلق بھارتی خدشات پر اہم اور فکر انگیز اظہارِ خیال کیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران جب وفاقی وزیر مصدق ملک سے سرحد پار دہشت گردی کے حوالے سے بھارت کے خدشات پر سوال کیا گیا تو انہوں نے مختصر مگر واضح جواب دیتے ہوئے کہا کہ کل جب وہ اپنا باضابطہ بیان دیں گے تو اس کے بعد اس موضوع پر بہت سی گفتگو اور تبادلۂ خیال ہوگا۔
#WATCH | Delhi: On being asked about India’s concern about cross-border terrorism, Pakistan Minister Musadik Masood Malik says, "I think tomorrow, once I give my statement, we’ll have a lot of conversations…"
On being asked about civilizational linkages between India and Pakistan, he says, "I think dialogues are between distinct entities. Singularity doesn’t require a dialogue. Singularity only requires a monologue. Dialogue is about diversity. I think between India, Pakistan, Russia, China and Central Asian states, if you go to the excavations, you would find that dialogue taking place just in the fore. I think it’s a very welcome dialogue."
— ANI (@ANI) November 20, 2026
دوسری جانب پاکستان اور بھارت کے درمیان تاریخی و تہذیبی روابط سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر مصدق ملک نے سفارتی پیرائے میں مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں مکالمہ ہمیشہ الگ شناخت رکھنے والی اکائیوں (فریقین) کے درمیان ہوتا ہے، جبکہ یکسانیت یا وحدت کو کسی مکالمے کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ وہاں صرف یک طرفہ گفتگو (مونولاگ) ہوتی ہے۔
#WATCH | Delhi: "Mujhe ummeed hai ki dobara aap gila nahi karenge aur hamara aana jaana rahega…" says Pakistan Minister Musadik Masood Malik as he participated in the first SCO Civilisational Dialogue Forum in Delhi https://t.co/JWHvUlkZwV
— ANI (@ANI) November 20, 2026
مصدق ملک نے مزید کہا کہ مکالمہ دراصل تنوع (Diversity) کی علامت ہے، اور اگر بھارت، پاکستان، روس، چین اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے درمیان تاریخی و تہذیبی آثار کا جائزہ لیا جائے تو یہ مکالمہ واضح طور پر سامنے نظر آتا ہے۔ انہوں نے علاقائی سطح پر اس مکالمے اور روابط کو ایک انتہائی خوش آئند عمل قرار دیا۔

