بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں شیڈول ایشیا کپ بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل مسلسل بارش کے باعث منسوخ ہونے پر میچ ریفری نے ٹورنامنٹ کے قواعد و ضوابط کے تحت پاکستان کو نیا چیمپئن قرار دے دیا ہے۔
ٹورنامنٹ کے ضوابط 7 نومبر کو تمام شریک ممالک کو بھجوا دیے گئے تھے جن کے مطابق فائنل متاثر ہونے کی صورت میں پوائنٹس ٹیبل، نیٹ رن ریٹ اور ہیڈ ٹو ہیڈ ریکارڈ میں برتری کی بنیاد پر پاکستان کو فاتح قرار دیا گیا، کیونکہ قومی ٹیم نے لیگ مرحلے میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور بھارت تینوں کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں سرفہرست پوزیشن حاصل کر رکھی تھی۔ فیصلے کے بعد بھارتی ٹیم اختتامی تقریب کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اسٹیڈیم سے روانہ ہو گئی، جبکہ تقریب میں مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ عبداللہ الفواد نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور اس موقع پر پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر اور ڈائریکٹر رنگپور رائیڈرز شہزاد اکبر سبحان بھی موجود تھے۔
’’ قسمت کا چھکا ’’پاکستان نیا بلائنڈ ٹی 20 کرکٹ ورلڈ چیمپئین، بھارت سے برداشت نہ ہوا

