Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      چین میں ہر سال 40 کروڑ موبائل فونز ضائع ہونے کا انکشاف، سیکنڈ ہینڈ فونز کی مانگ بڑھ گئی

      امریکی بینک ’جے پی مورگن‘ پر سائبر حملہ، ہزاروں صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف

      سمندری حدود میں تیل و گیس کی تلاش: ترکیہ کا جدید ریسرچ جہاز ’اورُچ رئیس‘ کراچی پہنچ گیا

      بین الاقوامی زیر سمندر کیبل میں خرابی، پاکستان میں انٹرنیٹ سروس ڈاؤن

      ناسا کے خلائی جہاز ’وائجر ون‘ نے انسانی تاریخ کا غیر معمولی سنگِ میل عبور کر لیا، زمین سے ’ایک نوری دن‘ کے فاصلے پر پہنچ گیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ’’جوہری جنگ جیتی نہیں جا سکتی اور اسے کبھی لڑا نہیں جانا چاہیے”؛ چین، روس اور امریکا کا تاریخی سہ فریقی اعلامیہ جاری

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    شینژین : عالمی طاقتوں چین، روس اور امریکا کے درمیان ہونے والی تاریخی سہ فریقی سربراہی ملاقات کے بعد ایک باضابطہ مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے، جس میں عالمی سلامتی، جوہری ہتھیاروں کی روک تھام اور توانائی کے تحفظ  اور اقوام متحدہ میں اصلاحات سمیت اہم بین الاقوامی امور پر اتفاقِ رائے کا اظہار کیا گیا ہے۔
    مشترکہ اعلامیے کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ تینوں ممالک عالمی سطح پر اسٹریٹیجک استحکام اور بین الاقوامی سلامتی کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھانے پر قائم ہیں۔

    جوہری ہتھیاروں سے متعلق دوٹوک مؤقف
    اعلامیے میں جوہری امور پر انتہائی اہم پیغام دیتے ہوئے کہا گیا کہ ’جوہری جنگ جیتی نہیں جا سکتی اور اسے کبھی لڑا نہیں جانا چاہیے‘۔ تینوں رہنماؤں نے اس بات کی تصدیق کی کہ جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے اور اسلحے کی دوڑ محدود کرنے کے لیے باہمی مذاکرات کا عمل جاری ہے۔
    چینی سرکاری میڈیا کے مطابق سہ فریقی اجلاس کے آغاز پر صدر شی جن پنگ نے جوہری ہتھیاروں کو ’انسانیت کے سر پر لٹکتی ڈیموکلیز کی تلوار‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ہتھیار دنیا کے لیے مستقل خطرے کی علامت ہیں، لہٰذا انہیں مکمل طور پر ممنوع قرار دے کر صفحۂ ہستی سے مٹا دینا چاہیے۔

    توانائی کے تحفظ اور پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی بڑھانے پر اتفاق
    اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تینوں عالمی رہنماؤں نے عالمی منڈی میں توانائی کے تحفظ سے متعلق امور پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا اور ریفائن شدہ پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار اور عالمی فراہمی بڑھانے کے منصوبوں پر اتفاق کیا، تاکہ عالمی معیشت کو درپیش توانائی کے چیلنجز پر قابو پایا جا سکے۔

    بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) کے دائرہ اختیار پر اہم مؤقف
    سربراہی اجلاس میں ریاستی عہدیداروں کو حاصل سفارتی و قانونی استثنیٰ کا معاملہ بھی زیرِ بحث آیا۔ مشترکہ اعلامیے میں واضح الفاظ میں کہا گیا ہے کہ تینوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) اور اس نوعیت کے دیگر عالمی اداروں کو اپنے دائرہ اختیار کا ناجائز استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ مبصرین اس نکتے کو عالمی عدالتی اداروں کی جانب سے ریاستی سربراہان کے خلاف اقدامات کے تناظر میں ایک انتہائی معنی خیز پیغام قرار دے رہے ہیں

    Related Posts

    صرف بزرگ نہیں، نوجوان اور حاملہ خواتین بھی پھیپھڑوں کے اس سنگین مرض کا شکار ہو سکتے ہیں

    مچھروں سے بچاؤ یا پھیپھڑوں کا نقصان؟ کوائلز اور ویپورائزرز سی او پی ڈی کے مریضوں کے لیے انتہائی خطرناک قرار

    میانمار نے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کی، متاثرین نے عالمی عدالت کے فیصلے کو اپنی فتح قرار دے دیا

    مقبول خبریں

    صرف بزرگ نہیں، نوجوان اور حاملہ خواتین بھی پھیپھڑوں کے اس سنگین مرض کا شکار ہو سکتے ہیں

    مچھروں سے بچاؤ یا پھیپھڑوں کا نقصان؟ کوائلز اور ویپورائزرز سی او پی ڈی کے مریضوں کے لیے انتہائی خطرناک قرار

    میانمار نے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کی، متاثرین نے عالمی عدالت کے فیصلے کو اپنی فتح قرار دے دیا

    سشمیتا سین 51 برس کی ہو گئیں، للت مودی کی سالگرہ کی پوسٹ نے سب کی توجہ مبزول کرلی

    سیف علی خان کو قتل کی دھمکی، ممبئی پولیس کی تحقیقات کا آغاز

    بلاگ

    پسرور ہسپتال میں گائنی کی سہولیات کا فقدان

    گھر، اسکول اور معاشرہ مل کر نسلِ نو کا مستقبل کیسے سنوار سکتے ہیں؟

    سندھ کی تقسیم کی تاریخ: 1843ء سے 2026ء تک، ایک صوبہ، کئی سیاسی طوفان!

    نجمہ منصور: نثری نظم کی معتبر آواز، علم و ادب کا روشن حوالہ

    اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.