لاہور:
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کے قومی اسکواڈ میں مزید چار کھلاڑیوں کو شامل کر لیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اسکواڈ میں شامل ہونے والے نئے کھلاڑیوں میں درج ذیل نام شامل ہیں:عامر جمال (آل راؤنڈر)علی شبیر (فاسٹ بولر)ثاقب خان (فاسٹ بولر)محمد طیب عارف (بیٹسمین)دوسری جانب، سلیکشن کمیٹی کے فیصلوں کے تحت عبداللہ فضل اور علی عثمان کو موجودہ اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور مہمان ٹیم سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 9 نومبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ قومی ٹیم اس سیریز کے لیے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔

