وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین نے پنجاب حکومت کی جانب سے کرپشن کے الزامات پر قانونی نوٹس ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اس کا عدالت میں بھرپور جواب دیں گے۔
Legal notice duly received.
A reply will be filed soon.Transparency is never meant to exist behind closed doors.
— Salik Hussain (@ChSalikHussain) November 6, 2026
سماجی رابطے کی سائٹ ‘ایکس’ اور پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بدعنوانی کے حوالے سے وہ اپنے موقف پر قائم ہیں اور شفافیت بند کمروں کے پیچھے نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے ق لیگ کے حکومت سے الگ ہونے کے امکان کو رد کرتے ہوئے ڈی سی گجرات کی تعیناتی سے متعلق الزامات کو من گھڑت قرار دیا۔ دوسری جانب، ان کے بھائی چودھری شافع نے وضاحتی بیان میں کہا کہ سالک حسین کا اشارہ مجموعی نظام کی بدعنوانی کی طرف تھا، جبکہ ان کے درمیان کسی قسم کے سیاسی يا خاندانی اختلافات موجود نہیں ہیں۔

