خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ستارہ امتیاز ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر انٹرنیشنل سرٹ چیلنج کی تیاری کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر خوشاب علی حسین کی زیرِ نگرانی کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیمز کے مابین انٹر یونین کونسل سرٹ مقابلوں کا انعقاد ایوب بھاء ہاکی سٹیڈیم خوشاب میں کیا گیا، چیلنج میں ضلع بھر کی تمام تحصیلوں کی تربیت یافتہ ٹیموں نے حصہ لیا ۔سرٹ مقابلہ کروانے کا مقصد ایمرجنسی سروسز اکیڈمی لاہور میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل سرٹ چیلنج کیلئے ضلع خوشاب سے بہترین ٹیم کا انتخاب کرنا تھا ۔سرٹ چیلنج میں میڈیکل ٹراما، واٹر ریسکیو، کسی بھی سانحہ یا حادثہ کی صورت میں زخمیوں کی درجہ بندی کے مطابق فوری ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے ساتھ بحفاظت محفوظ جگہ پر منتقلی، بلڈنگ کولیپس کی صورت میں دب جانے والے متاثرین کو لوڈ لفٹنگ کے ذریعے بحفاظت نکالنے، چھوٹے اور بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ پر بروقت قابو پانے کے طریقوں کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسین نے امدادی مشقوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور چیلنج میں حصہ لینے والی تمام ٹیمز کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا
فرضی مشقوں کے تمام مقابلوں میں فاتح ٹیموں میں ٹرافی بھی تقسیم کی گئیں ۔
خوشاب میں انٹرنیشنل سرٹ چیلنج: ریسکیو 1122 کی زیرِ نگرانی انٹر یونین کونسل فرضی مشقوں کا انعقاد

