شیخوپورہ (اسامہ طفیل سے)
سرگودھا روڈ پر ماچھیکے اسٹاپ کے قریب ویلڈنگ کے دوران خالی آئل ٹینکر میں اچانک دھماکہ ہونے سے 22 سالہ نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمی نوجوان کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق زخمی نوجوان کی شناخت فیاض کریم کے نام سے ہوئی ہے، جو جنڈیالہ شیر خان کا رہائشی ہے۔



