لندن:
( نیوز ڈیسک)برطانوی انسدادِ دہشت گردی پولیس (Counter Terrorism Policing) کی جانب سے آر اے ایف فیئر فورڈ (RAF Fairford) کے واقعے کے سلسلے میں کی جانے والی تفتیش کے بعد نیشنل سکیورٹی ایکٹ (National Security Act) کے تحت دو افراد پر باضابطہ طور پر فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔
برطانیہ کے کراؤن پراسیکیوشن سروس (CPS) کے مطابق، جن دو افراد پر فردِ جرم عائد کی گئی ہے ان کی شناخت 24 سالہ محمد عبدالکریم (Mohmed Abdulkarim) اور 24 سالہ نعمان الصغیر (Nouman Essghir) کے طور پر ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ملزم محمد عبدالکریم پر نیشنل سکیورٹی ایکٹ 2023 کے سیکشن 3 کے تحت برطانوی سرگرمیوں میں کسی غیر ملکی انٹیلی جنس سروس کی معاونت کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ جبکہ دوسرے ملزم نعمان الصغیر پر سیکشن 4 کے تحت مملکتِ متحدہ (UK) کے لیے نقصان دہ مقاصد کے تحت کسی ممنوعہ مقام میں داخل ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ستمبر کے آخر میں جیورسٹرشائر (Gloucestershire) میں برطانوی فضائیہ کے عسکری اڈے آر اے ایف فیئر فورڈ کے قریب ایک مشکوک واقعے کے بعد پولیس نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کارروائیاں کی تھیں۔ برطانوی حکام کے مطابق اس پیچیدہ تفتیش کا دائرہ کار وسیع ہے اور اس سلسلے میں تحقیقات کا عمل تاحال جاری ہے۔

