Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پاکستان کا ایک اور اعزاز "NUST” کے 45 محققین دنیا کے ممتاز ترین سائنس دانوں کی فہرست میں شامل

      ” اب کسی کو نوکری کی ضرورت نہیں رہے گی” — وائٹ ہاؤس سے ایلون مسک کا دنیا کو تاریخی پیغام

      خبردار ، PTA کا بڑا ایکشن: (Inactive SIMs) پر چلنے والے واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک ہونا شروع!

      یوٹیوب سے آمدنی کے حصول کے خواہشمند افراد کیلئے ایک اہم تبدیلی کی آزمائش

      ’’تیز ترین ، AIسے لیس’’ ،ایپل نے جدید ترین M6 چپ سے لیس نیا میک بک پرو ، آئی میک متعارف کرا دیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سکھر: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی نہ ہو سکی، غریب مسافر پریشان

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سکھر (رپورٹ/ عبد الرحمان راجپوت):

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ ہونے پر سکھر کے شہریوں اور غریب مسافروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عام عوام تک منتقل نہ ہونے کے باعث مسافروں کو بدستور مہنگے کرایوں کی ادائیگی کرنا پڑ رہی ہے، جبکہ ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں کمی کے حوالے سے تاحال کوئی واضح پیش رفت سامنے نہیں آ سکی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ جب بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو ٹرانسپورٹرز فوری طور پر کرایوں میں اضافہ کر دیتے ہیں، لیکن جب حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی جاتی ہے تو اس کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے کوئی عملی اقدام نظر نہیں آتا۔ اس دوہرے معیار کے باعث روزانہ سفر کرنے والے ملازمین، طلبہ، مزدوروں، دیہاڑی دار طبقے اور دیگر کم آمدنی والے افراد شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔مسافروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے موجودہ دور میں پہلے ہی گھریلو اخراجات پورے کرنا مشکل ہو چکا ہے، ایسے میں ٹرانسپورٹ کے زائد کرائے ان کے لیے مزید پریشانی کا سبب بن رہے ہیں۔ خصوصاً روزانہ ایک شہر سے دوسرے شہر یا شہر کے مختلف علاقوں میں سفر کرنے والے افراد کی آمدنی کا بڑا حصہ سفری اخراجات پر خرچ ہو رہا ہے۔شہریوں نے متعلقہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA)، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے متعلقہ حکام کی خاموشی پر بھی سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے، مگر کرایوں پر مؤثر نگرانی نہ ہونے کے باعث مسافروں کو اپنی مرضی کے کرائے وصول کیے جانے کی شکایات کا سامنا ہے۔عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ ٹرانسپورٹ حکام سے پُر زور مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں فوری کمی کا اعلان کیا جائے، نئے کرایہ نامے جاری کرکے تمام گاڑیوں میں نمایاں جگہ پر آویزاں کروائے جائیں اور مقررہ کرایوں سے زائد وصولی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

    Related Posts

    رانا علی احمد خان ڈسٹرکٹ کونسل سیالکوٹ کے لیگل ایڈوائزر مقرر

    30 اکتوبر 2026 کا زائچہ: برج عقرب والے افراد آج اپنے ذہن کو پرسکون رکھیں اور حادثات سے بچیں

    اسپیکر پنجاب اسمبلی سے برطانوی وفد کی ملاقات: پارلیمانی روابط، اور ترقیاتی تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال

    مقبول خبریں

    سکھر: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی نہ ہو سکی، غریب مسافر پریشان

    30 اکتوبر 2026 کا زائچہ: برج عقرب والے افراد آج اپنے ذہن کو پرسکون رکھیں اور حادثات سے بچیں

    اسپیکر پنجاب اسمبلی سے برطانوی وفد کی ملاقات: پارلیمانی روابط، اور ترقیاتی تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال

    سردیوں میں بھی بجلی کےبل زیادہ آنے کاامکان ، عوام نے سر پکڑ لئے

    پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

    بلاگ

    ’’گزرے کل سے آگے ماضی کے افسوس سے نکل کر حال کو جینے اور مستقبل کے خوف سے آزاد ہونے کا نام زندگی’’

    درگاہ حضرت سچل سرمستؒ

     فصلی بٹیروں سے بچیے!

    ’’​پولیس افسر سے سوال کرنے کی سزا!’’ میاں حبیب کا کالم

    ضلع سانگھڑ میں امن و امان کی ابتر صورتحال: مثالی امن سے جرائم کے گڑھ تک کا تلخ سفر

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.