Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      NCCIA کا چھاپہ ، فحش کارٹون فلمیں بنانے اور بیرون ملک ڈسٹری بیوٹ کرنیوالا گروہ پکڑا گیا، 42 گرفتار،12 بچے بازیاب

      وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت طلبہ میں 5 لاکھ کروم بکس تقسیم کرنے کا اعلان، جانئے درخواست کا طریقہ کار

      کیا انٹرنیٹ کا 70 فیصد حصہ خطرے میں ہے؟ پی ایچ پی (PHP) کی سنگین سیکیورٹی خامی نے عالمی سطح پر ہلچل مچا دی

      5سالہ آٹو پالیسی منظور: الیکٹرک گاڑیاں مزید سستی ،شہریوں کی موجیں لگ گئیں

      مریخ کے رازوں سے پردہ اٹھانے کا وقت آ گیا: جاپانی خلائی مشن خلا میں روانہ!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    آر پی او سرگودھا کا خوشاب کا دورہ: منشیات فروشوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا حکم

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)

    آر پی او سرگودھا رینج سہیل اختر سکھیرا نے ضلع خوشاب کا خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے ان کا شاندار استقبال کیا، جبکہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے آر پی او کو سلامی پیش کی۔ دورے کے دوران آر پی او نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور بروقت انصاف کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تھانوں میں آنے والے سائلین اور شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور عزت و احترام کا رویہ اپنایا جائےآر پی او نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کارروائیوں کو مزید تیز کرنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لانے کی سخت ہدایت کی۔ انہوں نے زیرِ تفتیش مقدمات کو میرٹ پر جلد از جلد یکسو کرنے اور جرائم کی روک تھام کے لیے رات کے اوقات میں پولیس گشت و مؤثر پٹرولنگ میں اضافہ کرنے پر بھی زور دیا۔دورے کے اختتام پر آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے پولیس افسران اور جوانوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے فوری احکامات جاری کیے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود محکمانہ ترجیحات کا اہم حصہ ہے، اور سرگودھا ریجن پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ، قانون کی بالادستی اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی کے لیے ہر وقت پرعزم ہے۔

    Related Posts

    سونے کی قیمت میں پھر ہزاروں کی کمی

    صوبائی وزیر بلدیات کی زیر صدارت اجلاس، سیالکوٹ میں ‘ستھرا پنجاب’ پروگرام کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ

    پولیس نے گھر میں چوری کی بڑی واردات قلیل مدت میں ٹریس کر کے چوروں کو گرفتار کر لیا

    مقبول خبریں

    بھارت نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی

    سونے کی قیمت میں پھر ہزاروں کی کمی

    پولیس نے گھر میں چوری کی بڑی واردات قلیل مدت میں ٹریس کر کے چوروں کو گرفتار کر لیا

    نوابشاہ: تھانہ اے سیکشن ماڈل پولیس اسٹیشن میں تبدیل، وزیر داخلہ سندھ اور آئی جی سندھ کا افتتاح

    آسمان پر موت کا رقص! فلپائن میں دو جنگی طیارے فضا میں ٹکرا کر تباہ، 4 پائلٹ زندگی کی بازی ہار گئے

    بلاگ

     فصلی بٹیروں سے بچیے!

    ’’​پولیس افسر سے سوال کرنے کی سزا!’’ میاں حبیب کا کالم

    ضلع سانگھڑ میں امن و امان کی ابتر صورتحال: مثالی امن سے جرائم کے گڑھ تک کا تلخ سفر

    اٹارنی جنرل آف پاکستان  کی طرف سے ماہر تعلیم شمس الضحیٰ کو بیسٹ پرفارمنس سرٹیفیکیٹ پیش

    اٹارنی جنرل آف پاکستان کا تعلیمی وژن، طلبہ کے لیے امید کی نئی کرن

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.