Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت طلبہ میں 5 لاکھ کروم بکس تقسیم کرنے کا اعلان، جانئے درخواست کا طریقہ کار

      کیا انٹرنیٹ کا 70 فیصد حصہ خطرے میں ہے؟ پی ایچ پی (PHP) کی سنگین سیکیورٹی خامی نے عالمی سطح پر ہلچل مچا دی

      5سالہ آٹو پالیسی منظور: الیکٹرک گاڑیاں مزید سستی ،شہریوں کی موجیں لگ گئیں

      مریخ کے رازوں سے پردہ اٹھانے کا وقت آ گیا: جاپانی خلائی مشن خلا میں روانہ!

      بچوں کے لیے خطرے کی گھنٹی! ناروے کا دنیا کا سب سے بڑا اور سخت قدم؛ سوشل میڈیا کے بعد گیمز پر بھی مکمل پابندی کی تیاری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    3,000 سال پرانی لاش کے وارثان کا اجازت نامہ کہاں سے لائیں؟ اسکاٹ لینڈ کے میوزیم نے مصری ممیوں کی نمائش روکدی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    گلاسگو : اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں واقع نامور ’کیلُون گروو آرٹ گیلری اینڈ میوزیم‘ (Kelvingrove Art Gallery and Museum) کی انتظامیہ نے قدامت اور جدید اخلاقیات کی ایک ایسی انوکھی مثال قائم کی ہے جس نے دنیا بھر کے مورخین اور سیاحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔
    میوزیم انتظامیہ نے ہزاروں سال پرانی مصری ممیوں (Ancient Egyptian Mummies) کو عوامی نمائش سے ہٹا کر اسٹور روم منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور اس کا جو جواز پیش کیا گیا ہے وہ انتہائی دلچسپ ہے۔میوزیم کی نئی مسودہ پالیسی کے تحت، کسی بھی انسان کی باقیات کو نمائش کے لیے پیش کرنے سے قبل مرنے والے فرد یا اس کے پس ماندگان اور ورثاء کی تصیح شدہ تحریری اجازت (Documented Consent) کا ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
    اب سوال یہ اٹھ رہا ہے کہ ہزاروں سال قبل فرعونوں کے دور میں ممی بنائے گئے افراد یا ان کی نسلوں کا سراغ لگا کر ان سے دستخط شدہ اجازت نامہ آخر کیسے حاصل کیا جائے؟
    برطانوی اخبار ’دی ٹائمز‘ کی رپورٹ کے مطابق، نمائش سے ہٹائی گئی نوادرات اور انسانی باقیات میں ایک مردانہ ممی کا سر،’نخت‘ (Nakht) نامی قدیم مصری کاہن کی باقیات پر مشتمل ایک مزین اور نقش و نگار والا تابوت (Sarcophagus)الاقصر (Luxor) کی وادیٔ شاہان (Valley of the Kings) سے برآمد شدہ ممی شدہ پاؤں، سر اور ہاتھ شامل ہیں ۔
    میوزیم انتظامیہ نے ممیوں کی خالی جگہ پر آنے والے سیاحوں کی آگاہی کے لیے ایک معلوماتی بورڈ آویزاں کیا ہے، جس پر تحریر ہے: ”ہم نے احترام کے پیشِ نظر اس نمائش سے انسانی باقیات کو ہٹا دیا ہے۔“
    میوزیم کا انتظام سنبھالنے والی تنظیم ’گلاسگو لائف‘ (Glasgow Life) نے اس اقدام کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ جدید میوزیم کی روایت اور ‘انٹرنیشنل کونسل آف میوزیمز’ (ICOM) کے جاری کردہ اخلاقی ضوابط (Code of Ethics) کی جدید ترین اپ ڈیٹس کے عین مطابق ہے۔ تاہم، سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں اس فیصلے پر مزاحیہ اور سوالیہ انداز میں بحث جاری ہے کہ آیا ہزاروں سال پرانے کاہنوں سے "رضامندی فارم” پر دستخط کروانا ممکن بھی ہے یا نہیں۔

    Related Posts

    وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت طلبہ میں 5 لاکھ کروم بکس تقسیم کرنے کا اعلان، جانئے درخواست کا طریقہ کار

    لاہور پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار

    ٹرمپ خاندان کا کرپٹو اور ان سائیڈ ٹریڈنگ کے ذریعے اربوں ڈالر کمانے کا سنسنی خیز کیس منظر عام پر، مقدمہ درج

    مقبول خبریں

    وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت طلبہ میں 5 لاکھ کروم بکس تقسیم کرنے کا اعلان، جانئے درخواست کا طریقہ کار

    3,000 سال پرانی لاش کے وارثان کا اجازت نامہ کہاں سے لائیں؟ اسکاٹ لینڈ کے میوزیم نے مصری ممیوں کی نمائش روکدی

    لاہور پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار

    ٹرمپ خاندان کا کرپٹو اور ان سائیڈ ٹریڈنگ کے ذریعے اربوں ڈالر کمانے کا سنسنی خیز کیس منظر عام پر، مقدمہ درج

    وزیراعظم شہباز شریف کا کسانوں کے لئے بڑا اعلان، گندم کی نئی قیمت مقرر

    بلاگ

    ’’​پولیس افسر سے سوال کرنے کی سزا!’’ میاں حبیب کا کالم

    ضلع سانگھڑ میں امن و امان کی ابتر صورتحال: مثالی امن سے جرائم کے گڑھ تک کا تلخ سفر

    اٹارنی جنرل آف پاکستان  کی طرف سے ماہر تعلیم شمس الضحیٰ کو بیسٹ پرفارمنس سرٹیفیکیٹ پیش

    اٹارنی جنرل آف پاکستان کا تعلیمی وژن، طلبہ کے لیے امید کی نئی کرن

    "آئی جی خیبر پختونخواذوالفقار حمید کے خط نے پنجاب پولیس کے افسران کی نیندیں اڑا دیں”

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.