Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مریخ کے رازوں سے پردہ اٹھانے کا وقت آ گیا: جاپانی خلائی مشن خلا میں روانہ!

      بچوں کے لیے خطرے کی گھنٹی! ناروے کا دنیا کا سب سے بڑا اور سخت قدم؛ سوشل میڈیا کے بعد گیمز پر بھی مکمل پابندی کی تیاری

      اسپیشل آپریشن کمانڈوز کیلئے اسرائیل کی نئی ملٹری وہیکل ‘اسٹارمر’ متعارف ، حیران کن خوبیاں

      ایلون مسک کا تاریخی اعلان: امریکی بچوں کیلئے 10 ارب ڈالر سے زائد کا تحفہ

      سائنس دانوں کا چاند کے سُکڑنے سے متعلق حیران کن انکشاف!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سرکار سے فراڈ کرنیوالوں کی نشاندہی کرنیوالوں کیلئے مالی انعام ملے گا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ، پہلا انعام اپنے حامی کو دیدیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن ڈی سی :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سرکاری پروگراموں میں دھوکا دہی کی نشاندہی کرنے والوں کو مالی انعام دینے کے لیے ایک نئے پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت پہلے انعام کے لیے ٹرمپ کے حامی یوٹیوبر نِک شِرلی کو منتخب کیا گیا ہے، شرلی کی منی سوٹا میں بچوں کی نگہداشت کے بعض مراکز میں مبینہ دھوکا دہی سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
    برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، ٹرمپ نے منگل کو وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں بتایا کہ فراڈ کی نشاندہی کرنے والوں کے لیے ’’فراڈ وِسل بلوئر انسینٹیو پروگرام‘‘ شروع کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق، اس پروگرام کے تحت رپورٹ کیے گئے فراڈ کی مالیت پر ایک فیصد کمیشن دیا جائے گا، جس کی کوئی زیادہ سے زیادہ حد مقرر نہیں ہوگی۔
    تاہم، امریکی محکمہ انصاف نے اس پروگرام کی تفصیلات مختلف انداز میں بیان کیں۔ محکمے کے مطابق، ایسی اطلاعات دینے والوں کو 10 ہزار سے 30 ہزار ڈالر تک انعام دیا جائے گا جن کی بنیاد پر فوجداری الزامات عائد کیے جائیں۔ محکمہ خزانہ نے اس پروگرام کے لیے ڈھائی کروڑ ڈالر مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ انعام دینے کا حتمی اختیار محکمہ انصاف کے پاس ہوگا۔

    President Donald J. Trump eviscerates imbecile “journalist” Andrew Feinberg for misbehaving in the Oval Office:

    "What’s wrong with you? Are you a sick person? I actually think there’s something wrong with you." https://t.co/NjowIx8x14

    — Vice President JD Vance (@VP) October 20, 2026


    پروگرام کے تحت پہلے انعام کے لیے 24 سالہ نِک شرلی کا نام سامنے آیا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں نے ان کی اس ویڈیو کو سراہا تھا جس میں منی سوٹا میں بچوں کی نگہداشت کے بعض مراکز میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے دعوے کیے گئے تھے۔ انتظامیہ نے اس ویڈیو کو ریاست کے لیے بعض وفاقی فنڈز میں کمی کے منصوبوں کی بنیاد کے طور پر بھی پیش کیا ہے۔
    تاہم، منی سوٹا کے محکمہ برائے اطفال، نوجوانان اور خاندان نے ویڈیو میں کیے گئے بعض دعوؤں کو گمراہ کن اور مبالغہ آمیز قرار دیا تھا۔ دوسری جانب، منیاپولس کی ایک خاتون، جس کے بچوں کی نگہداشت کے مرکز کا ذکر شرلی کی ویڈیو میں کیا گیا تھا، بعد ازاں فراڈ کے الزامات کا اعتراف کرتے ہوئے جرم قبول کر چکی ہیں۔
    وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے شرلی نے کہا کہ ماضی میں لوگوں کے پاس فراڈ کو بے نقاب کرنے کے لیے کوئی ترغیب نہیں تھی۔ ان کے بقول، جب کوئی شخص دھوکا دہی کی نشاندہی کرتا ہے تو وہ امریکا کو بچانے میں مدد دیتا ہے۔
    امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی شرلی کی تعریف کی، جو صدر کی انسدادِ فراڈ ٹاسک فورس کی قیادت کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ عرصے میں شہری صحافت کے ذریعے فراڈ کی نشاندہی کرنے والے افراد میں شرلی نے نمایاں کام کیا ہے اور انہیں اس کا مالی انعام ملے گا۔
    وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ شرلی کو 10 ہزار ڈالر دیے جائیں گے۔ تاہم، یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ انہیں اس انعام کے لیے کس طریقہ کار کے تحت منتخب کیا گیا۔ وائٹ ہاؤس، محکمہ انصاف اور محکمہ خزانہ نے اس بارے میں ای میل کے ذریعے بھیجے گئے سوالات کا فوری جواب نہیں دیا، جبکہ شرلی سے بھی رابطہ نہیں ہو سکا۔
    ٹرم نے پروگرام کے تحت انعامات کی ادائیگی کے فیصلوں کے حوالے سے کہا کہ وہ خود ان کا فیصلہ کریں گے۔ ان کے مطابق، وہ انعامات دینے میں فراخ دلی کا مظاہرہ کریں گے اور اس مد میں اخراجات کم کرنا ان کا مقصد نہیں۔
    امریکی صدر نے اپنی موجودہ مدتِ صدارت کے دوران ڈیموکریٹس کے زیرِ انتظام ریاستوں میں مبینہ فراڈ کے الزامات کو نمایاں اہمیت دی ہے اور بدعنوانی کے خاتمے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے خاص طور پرریاست منی سوٹا میں مقیم صومالی تارکینِ وطن کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور ان کے لیے توہین آمیز الفاظ بھی استعمال کیے ہیں۔

    Related Posts

    مصنوعی ذہانت کا استعمال: اسپاٹیفائی نے 5 کروڑ سے زائد گانے ہٹا دیے

    نیٹن یاہو کی حمایت سے نائب صدر جے ڈی وینس کا انکار، ڈونلڈ ٹرمپ کے موقف سے الگ راہ اختیار کر لی

    ’زیرو ٹالرنس امیگریشن‘ پالیسی نافذ: ٹرمپ انتظامیہ نے کتنے لاکھ امریکی ویزے منسوخ کئے?

    مقبول خبریں

    مصنوعی ذہانت کا استعمال: اسپاٹیفائی نے 5 کروڑ سے زائد گانے ہٹا دیے

    نیٹن یاہو کی حمایت سے نائب صدر جے ڈی وینس کا انکار، ڈونلڈ ٹرمپ کے موقف سے الگ راہ اختیار کر لی

    ’زیرو ٹالرنس امیگریشن‘ پالیسی نافذ: ٹرمپ انتظامیہ نے کتنے لاکھ امریکی ویزے منسوخ کئے?

    فرانس، فسادات سے نمٹنے کیلئے فوج طلب،بڑے پیمانے پر سیکیورٹی آپریشن، احتجاج جاری رہے گا، طلبا یونین

    سرکار سے فراڈ کرنیوالوں کی نشاندہی کرنیوالوں کیلئے مالی انعام ملے گا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ، پہلا انعام اپنے حامی کو دیدیا

    بلاگ

    ضلع سانگھڑ میں امن و امان کی ابتر صورتحال: مثالی امن سے جرائم کے گڑھ تک کا تلخ سفر

    اٹارنی جنرل آف پاکستان  کی طرف سے ماہر تعلیم شمس الضحیٰ کو بیسٹ پرفارمنس سرٹیفیکیٹ پیش

    اٹارنی جنرل آف پاکستان کا تعلیمی وژن، طلبہ کے لیے امید کی نئی کرن

    "آئی جی خیبر پختونخواذوالفقار حمید کے خط نے پنجاب پولیس کے افسران کی نیندیں اڑا دیں”

    "گریڈ 22 کی ترقیوں پر اہم پیش رفت، ہائی پاور بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ”

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.