Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مریخ کے رازوں سے پردہ اٹھانے کا وقت آ گیا: جاپانی خلائی مشن خلا میں روانہ!

      بچوں کے لیے خطرے کی گھنٹی! ناروے کا دنیا کا سب سے بڑا اور سخت قدم؛ سوشل میڈیا کے بعد گیمز پر بھی مکمل پابندی کی تیاری

      اسپیشل آپریشن کمانڈوز کیلئے اسرائیل کی نئی ملٹری وہیکل ‘اسٹارمر’ متعارف ، حیران کن خوبیاں

      ایلون مسک کا تاریخی اعلان: امریکی بچوں کیلئے 10 ارب ڈالر سے زائد کا تحفہ

      سائنس دانوں کا چاند کے سُکڑنے سے متعلق حیران کن انکشاف!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    خیبرپختونخوا میں کرپشن کی غضب کہانیاں: محکمہ ہاؤسنگ میں اربوں روپے کا سکینڈل، صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد نیب کے ریڈار پر

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پشاور (بیورو ڈیسک)

    خیبر پختونخوا میں مبینہ کرپشن کے انکشافات کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ تازہ ترین لہر میں محکمہ ہاؤسنگ ایک بار پھر اربوں روپے کے بڑے سکینڈل کی زد میں آ گیا ہے، جہاں صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) نے آمدن سے زائد اثاثوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے۔نیب کی جاری تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ نوشہرہ میں اربوں روپے کی لاگت سے بننے والا "میگا سٹی” منصوبہ مبینہ طور پر دریائے کابل کی اراضی پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ حیرت انگیز طور پر خیبرپختونخوا ہاؤسنگ اتھارٹی کے پاس اس منصوبے کا نہ تو کوئی باقاعدہ انتقال موجود ہے اور نہ ہی زمین کا قانونی قبضہ۔ نیب نے ڈائریکٹر جنرل اور پراجیکٹ ڈائریکٹر سے اس حوالے سے سخت بازپرس شروع کر رکھی ہے۔تحقیقاتی اداروں کے مطابق، صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے خاندانی افراد اور رشتہ داروں کو محکمہ ہاؤسنگ میں اہم اور غیر قانونی عہدوں پر تعینات کیا۔ نیب کی جانب سے (سابق) ڈائریکٹر عمران وزیر کے نام جاری کردہ خفیہ نوٹس میں درج ذیل اہم ریکارڈ طلب کیا گیا ہے:تحریری معاہدے: 15، 16 اور 22 فروری 2022ء کو لیڈ پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو اور وزیر ہاؤسنگ کے مابین ہونے والے تمام معاہدوں کی مکمل تفصیل۔مشترکہ دورے کی دستاویزات: 24 فروری 2022ء کو دورہ کرنے والی کمیٹی کے ممبران کے شناختی کارڈ نمبرز، نوٹ شیٹس اور دیگر تحریری ریکارڈ۔جوائنٹ ونچر کا ریکارڈ: محکمہ ایریگیشن، ٹی ایم اے، محکمہ زراعت اور دیگر اداروں کے ساتھ جوائنٹ ونچر (جوائنٹ ونچر ریگولیشن 2021ء) کے تحت ہونے والی خط و کتابت اور سائٹ سروے کا اصل ریکارڈ۔نیب نے صوبائی وزیر سمیت ان کے قریبی خاندان کے 20 مردوں اور 11 خواتین کے ناموں پر موجود رہائشی، کمرشل اور صنعتی اراضی کی خرید و فروخت کا تمام ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ورسک 1 پر ہائی رائز فلیٹس میں صوبائی وزیر کی صاحبزادی (مسماۃ ث) کو تیسری منزل پر فلیٹ نمبر A04 الاٹ کیے جانے کا معاملہ بھی نیب کی زیرِ نظر ہے۔سکینڈل کے دائرے میں صرف سیاسی شخصیات ہی نہیں بلکہ بیوروکریسی بھی شامل ہے۔ خیبرپختونخوا ہاؤسنگ اتھارٹی کے سابق سیکرٹری اور سابق ڈائریکٹر جنرل پر الزام ہے کہ انہوں نے قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑاتے ہوئے اپنے لیے غیر قانونی طور پر رہائش گاہیں حاصل کیں۔ بعد ازاں بننے والی انکوائری کمیٹی نے ان اقدامات کو صریحاً غیر قانونی اور ضابطے کے خلاف قرار دیا تھا۔جب اس تمام صورتحال پر سابق ڈائریکٹر عمران وزیر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے نیب کی جانب سے جاری تحقیقات کی تصدیق کی، تاہم اس مرحلے پر مزید کسی بھی قسم کی رائے دینے سے گریز کیا۔

    Related Posts

    این سی سی آئی اے اسلام آباد کی بڑی کاروائی ، ایک ارب کے آن لائن فراڈ میں ملوث 305 چینی باشندے گرفتار

    لائبہ اعجاز خودکشی کیس: مرکزی ملزم نعمان پولیس مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صدر مسعود پزشکیان اور اہم شخصیات سے ملاقات

    مقبول خبریں

    این سی سی آئی اے اسلام آباد کی بڑی کاروائی ، ایک ارب کے آن لائن فراڈ میں ملوث 305 چینی باشندے گرفتار

    لائبہ اعجاز خودکشی کیس: مرکزی ملزم نعمان پولیس مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صدر مسعود پزشکیان اور اہم شخصیات سے ملاقات

    مولانا فضل الرحمان نے ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ کردیا

     ! انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر کے نتائج کا انتظار ختم، طلبہ کے دل کی دھڑکنیں تیز

    بلاگ

    ضلع سانگھڑ میں امن و امان کی ابتر صورتحال: مثالی امن سے جرائم کے گڑھ تک کا تلخ سفر

    اٹارنی جنرل آف پاکستان  کی طرف سے ماہر تعلیم شمس الضحیٰ کو بیسٹ پرفارمنس سرٹیفیکیٹ پیش

    اٹارنی جنرل آف پاکستان کا تعلیمی وژن، طلبہ کے لیے امید کی نئی کرن

    "آئی جی خیبر پختونخواذوالفقار حمید کے خط نے پنجاب پولیس کے افسران کی نیندیں اڑا دیں”

    "گریڈ 22 کی ترقیوں پر اہم پیش رفت، ہائی پاور بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ”

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.