Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسپیشل آپریشن کمانڈوز کیلئے اسرائیل کی نئی ملٹری وہیکل ‘اسٹارمر’ متعارف ، حیران کن خوبیاں

      ایلون مسک کا تاریخی اعلان: امریکی بچوں کیلئے 10 ارب ڈالر سے زائد کا تحفہ

      سائنس دانوں کا چاند کے سُکڑنے سے متعلق حیران کن انکشاف!

      ایلون مسک پر بننے والی ڈاکیومنٹری ٹک ٹاک نے بَین کیوں کی ? سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

      یوٹیوب سرچ میں اے آئی کا نیا تجربہ، صارفین کے لیے ’آسک یوٹیوب‘ فیچر متعارف

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    مڈٹرم الیکشن سے عین پہلے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی کسانوں کیلئے بڑا اعلان

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن : مڈٹرم الیکشن سے عین پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فصلوں کی کٹائی کے موجودہ اہم ترین موسم میں ڈیزل کے بڑھتے ہوئے اخراجات سے نمٹنے اور زرعی شعبے کو سہارا دینے کے لیے امریکی کسانوں کے لیے 8 ارب ڈالر کی ایک خطیر مالی امداد کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
    صدر ٹرمپ کی جانب سے کسانوں کے لیے اس بڑی راحت کا اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انہوں نے ایندھن کے بحران پر قابو پانے کے لیے روس سے ڈیزل کی خریداری کا معاہدہ کیا ہے۔
    عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے ریاست کنساس میں نومبر کے وسط مدتی انتخابات کی مہم کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی محکمہ زراعت (یو ایس ڈی اے) کسانوں کی مدد کے لیے ایک خصوصی اور نیا ’ہارویسٹ فیول ریلیف پروگرام‘ شروع کرنے جا رہا ہے۔
    اس پروگرام کا بنیادی مقصد فصلوں کی کٹائی اور منڈیوں تک نقل و حمل کے دوران ڈیزل کے بھاری اخراجات کے بوجھ کو کم کرنا اور کسانوں کو براہ راست مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔
    صدارتی اعلان کے فوراً بعد امریکی محکمہ زراعت کی جانب سے جاری کردہ تفصیلی بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ اس نئے پیکیج کے تحت کسانوں کے لیے 8 ارب ڈالر مختص کیے جائیں گے۔
    یہ رقم فصلوں کی کٹائی کے رواں سیزن میں کسانوں کو یکمشت بنیادوں پر رقوم کی ادائیگی کی صورت میں دی جائے گی تاکہ انہیں مارکیٹ میں ایندھن کی قیمتی میں عارضی خلل اور پیداوری لاگت میں اچانک اضافے کے منفی اثرات سے فوری تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
    ان انتخابات میں امریکی کانگریس کے دونوں ایوانوں کا کنٹرول داؤ پر لگا ہوا ہے جہاں فی الوقت ریپبلکن پارٹی کو معمولی اکثریت حاصل ہے۔
    موجودہ امریکی انتظامیہ اور صدر ٹرمپ کو اس وقت ملک میں مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی، عام امریکیوں کے لیے روزمرہ کے اخراجات میں اضافے اور بالخصوص ایران کے خلاف امریکا و اسرائیل کی جنگی صورتحال کے باعث ایندھن اور عالمی مارکیٹ میں تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتوں کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے صدر کی عوامی مقبولیت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
    کسانوں کو ڈیزل پر دی جانے والی اس بڑی مالی رعایت کے ذریعے ٹرمپ انتظامیہ زرعی طبقے کی ناراضگی دور کرنے اور انتخابات سے قبل معاشی ریلیف کے ذریعے عوام کا اعتماد بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

    Related Posts

    کہاں ہیں سہیل آفریدی? پشاور ہائیکورٹ کا بازیابی درخواست پر حکومت کو نوٹس جاری

    ایران نے امریکی جدید ترین ڈرون MQ9مار گرایا، پاسداران انقلاب

    حوثی باغیوں کے حملے: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں یکدم 110 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئیں

    مقبول خبریں

    کہاں ہیں سہیل آفریدی? پشاور ہائیکورٹ کا بازیابی درخواست پر حکومت کو نوٹس جاری

    مڈٹرم الیکشن سے عین پہلے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی کسانوں کیلئے بڑا اعلان

    ایران نے امریکی جدید ترین ڈرون MQ9مار گرایا، پاسداران انقلاب

    حوثی باغیوں کے حملے: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں یکدم 110 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئیں

    روایتی دور کی واپسی: کالج میں لیپ ٹاپ اور اسکرینز پر پابندی، قلم اور کاغذ بحال

    بلاگ

    ضلع سانگھڑ میں امن و امان کی ابتر صورتحال: مثالی امن سے جرائم کے گڑھ تک کا تلخ سفر

    اٹارنی جنرل آف پاکستان  کی طرف سے ماہر تعلیم شمس الضحیٰ کو بیسٹ پرفارمنس سرٹیفیکیٹ پیش

    اٹارنی جنرل آف پاکستان کا تعلیمی وژن، طلبہ کے لیے امید کی نئی کرن

    "آئی جی خیبر پختونخواذوالفقار حمید کے خط نے پنجاب پولیس کے افسران کی نیندیں اڑا دیں”

    "گریڈ 22 کی ترقیوں پر اہم پیش رفت، ہائی پاور بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ”

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.