انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مقررہ تاریخ میں اب صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے اور کل گوشوارے جمع کرانے کا آخری روز ہوگا۔ ذرائع کے مطابق مقررہ تاریخ کے بعد گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے تمام ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آخری وقت کا انتظار کیے بغیر اپنے سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے فوری جمع کرائیں۔ مقررہ تاریخ گزرنے کی صورت میں قانون کے مطابق لیٹ فائلنگ پر جرمانوں کے ساتھ ساتھ اضافی چارجز بھی لاگو ہوں گے۔
ٹیکس حکام کا کہنا ہے کہ آن لائن پورٹل پر آخری دنوں میں رش اور تکنیکی مشکلات سے بچنے کے لیے شہری اپنے گوشوارے جلد از جلد آئرس (IRIS) پورٹل کے ذریعے فائل کریں تاکہ جرمانوں اور دیگر قانونی پیچیدگیوں سے محفوظ رہ سکیں۔

