جاپان (نیشین): ایشین گیمز مردوں کے ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ بنگلہ دیش کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی ، جہاں یکم اکتوبر کو اس کا مقابلہ پاکستان کرکٹ ٹیم سے ہوگا۔ جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا کا مقابلہ 1 اکتوبر کو بھارت کی کرکٹ ٹیم سے ہو گا، جو خود بھی اپنا کوارٹر فائنل میچ بارش کی وجہ سے متاثر ہونے کے بعد بہتر سیڈنگ کی بنیاد پر سیمی فائنل میں داخل ہوئی ہے۔

