ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یورپی رہنماؤں اور مغربی ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام فریقین کو باہمی امن اور استحکام کے ساتھ رہنا چاہیے، ورنہ روس کو بھی سخت جوابی اقدامات کرنے پر مجبور ہونا پڑے گا۔
روسی صدر نے اپنے بیان میں یورپ کی جانب سے بڑھتے ہوئے دباؤ اور فوجی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روس کبھی بھی تصادم کا پہل کار نہیں رہا، تاہم اگر اس کی سلامتی اور قومی مفادات کو زدوکوب کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
پیوٹن نے یورپی قیادت پر زور دیا کہ وہ معاندانہ رویہ ترک کر کے سفارتی اور پرامن حل کی راہ اختیار کریں تاکہ خطے میں مزید کشیدگی اور امکانی تصادم سے بچا جا سکے۔

