Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      چینی قونصل جنرل اور علی ڈار کی ملاقات، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

       خام تیل کو صاف کرنے کے لیے چینی نئی ٹیکنالوجی تیار

      مصنوعی ذہانت بڑا خطرہ،عالمی ٹیک باباؤں نے گھنٹی بجا دی: ا اے آئی کی ترقی کی رفتار سست کرنے کا مطالبہ

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پاکستان دلدل میں کیوں دھنسا؟ کون ذمہ دار ہے؟ خواجہ سعد رفیق نے سب کا کچا چٹھا کھول دیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک تفصیلی اور فکر انگیز بیان میں ملکی سیاسی، معاشی اور آئینی بحران پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی اداروں، مقتدرہ اور سیاسی اشرافیہ کو ملک کی ابتر حالت کا براہِ راست ذمہ دار قرار دیا ہے۔
    "آوازِ دروں” کے عنوان سے جاری کردہ اپنے اس بیان میں خواجہ سعد رفیق نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان کے مسائلستان بن جانے کی سب سے بڑی وجہ ملک کے آئین، قانون اور نظامِ عدل و سیاست کے ساتھ بار بار کیا جانے والا کھلواڑ ہے، اور اسی بے حرمتی نے ملک میں گورننس کا شدید بحران پیدا کیا ہے۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اشرافیہ اور مقتدرہ کی اقتدار سمیٹنے کی ہوس، اقربا پروری، بددیانتی، خود پسندی اور خبطِ عظمت نے ہمیں معاشی بدحالی، لاقانونیت اور انتہا پسندی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔

    Voice Of The Heart —•—

    The primary reason Pakistan has become a hotbed of crises is the repeated subversion of the country's constitution, laws, and systems of justice and governance; this very disrespect has precipitated a governance crisis.

    The Pakistani ruling elite around…

    — Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) September 14, 2026


    سابق وفاقی وزیر نے اس خرابات اور بحران کے ذمہ داروں کا تعین کرتے ہوئے مارشل لا مائنڈ سیٹ رکھنے والوں، اقتدار پرست سیاستدانوں، نظریہِ ضرورت کے تحت فیصلے دینے والی عدلیہ، مذہبی انتہا پسندی پھیلانے والے علماءِ سو، شاہانہ مزاج بیوروکریسی اور مفاد پرست میڈیا کو کڑے ہاتھوں لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے نظریات، جمہوری اصولوں اور عوامی وعدوں سے بار بار رُوگردانی کرنے والی سیاسی قوتیں عوام کا اعتماد اس حد تک مجروح کر چکی ہیں کہ اب ان کے انتہا پسندانہ حلقوں (Cult Followers) کے علاوہ کوئی بھی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔
    خواجہ سعد رفیق نے خبردار کیا کہ یہ ایک انتہائی پریشان کن صورتحال ہے جس کے نتیجے میں خدانخواستہ حالات سب کے قابو سے باہر ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کے تمام ریاستی ادارے اور سیاسی قوتیں خود احتسابی کے کڑے عمل سے گزریں، اصلاحِ احوال کی سنجیدہ کوشش کریں اور اپنے سہانے خوابوں کی دنیا سے باہر نکل کر تلخ حقائق کا سامنا کریں۔ دہشت گردی، سیاسی انارکی، معاشی زبون حالی اور ناانصافی کا خاتمہ صرف اور صرف آئین و قانون کی کامل حکمرانی سے ہی ممکن ہے۔
    اپنے بیان کے آخر میں انہوں نے سول سوسائٹی کو متحرک ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اب ایسا لگتا ہے کہ یہ اصلاحی کام سول سوسائٹی کو ہی کرنا ہوگا، جہاں تعلیم یافتہ اور باشعور افراد جماعتی اور گروہی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر اپنے حلقۂ اثر میں تھنکرز فورم اور اصلاحاتی گروپس تشکیل دیں، کھل کر مکالمہ کریں اور بغیر کسی خوف یا تعصب کے اپنی سوچ کو پبلک کریں۔

    Related Posts

    افراط زر، سونے چاندی کی عالمی قیمتوں میں کمی

    عمرکوٹ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، موسم خوشگوارہوگیا

    تھانوں کی کرپشن اب چھپ نہیں سکے گی؟ پولیس کلچر بدلنے کے لیے اہم ترین اور بڑا قدم اٹھا لیا گیا

    مقبول خبریں

    افراط زر، سونے چاندی کی عالمی قیمتوں میں کمی

    تھانوں کی کرپشن اب چھپ نہیں سکے گی؟ پولیس کلچر بدلنے کے لیے اہم ترین اور بڑا قدم اٹھا لیا گیا

    چینی قونصل جنرل اور علی ڈار کی ملاقات، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

    چہرے پر ظاہر ہونے والی یہ علامات ہارٹ اٹیک کا اشارہ ہو سکتی ہیں، جانیں کن علامات کو نظر انداز نہ کریں

    عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے کیمرون او ریلی سے دوسری شادی کرلی

    بلاگ

    ”کیا پنجاب کو پہلی بار خاتون چیف سیکرٹری ملنے جا رہی ہے،آئی جی کون؟“

    سی سی پی او پشاور میاں سعید اور جنسی تشدد میں ملوث ملزمان کی ہلاکت

     عجیب و غریب ڈیمانڈیں  بروقت نکاح میں رکاوٹیں

    آل پاکستان لودھرا برادری کا سرمایہء افتخار ملک محمد عرفان گہرائی لودھرا

    چھوٹے شہروں کے صحافی کیوں نظر انداز ہوتے ہیں؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.