سلطان فرید کی رپورٹ کے مطابق13 ستمبر بروز اتوار شہر کمالیہ کے نواہی گاؤں چک رانجیاں والا کے ساتھ دربار حضرت بابا کاٹھیہ فقیر رحمت اللہ علیہ کا سالانہ عرس منعقد ہوگا ۔جس کی صدارت سجادہ نشین سید محمد شیراز شاہ مشہدی قادری کر رہے ہیں۔اور عرس مبارک میں خصوصی خطاب سید محمد فراز شاہ مشہدی قادری کا ہوگا۔ملک پاکستان کے نامور نعت خوان مستنصر حسین رانجھا المعروف بابا رانجھا صاحب اور خصوصی نعت عثمان رانجھا شرق پور شریف سے تشریف لائیں گے ان کے علاوہ نعت خواں حافظ علی رضا قادری
ظفر حیات قادری
ملازم رانجھا
قیصر عباس رانجھا اور افتخار الحسن رانجھا کی خصوصی نعت ہوگی۔تلاوت حافظ قاری نیاز رانجھا کریں گے اور ختم پاک حافظ محمد سفیان نواز رانجھا پڑھیں گے۔ اور نقابت وسیم عباس قادری کریں گے ۔محفل کے اختتام پر لنگر کا وسیع انتظام ہو جائے۔سب دوستوں سے درخواست ہے کہ شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔
دربار حضرت بابا کاٹھیہ فقیر رحمت اللہ علیہ کا عرس 13 ستمبر کومنعقد ہوگا

