Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    رنگپوربگھور کے محمد فضیل کا صوبائی سطح پر منفرد اعزاز

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریر : راجہ نورالہی عاطف

    جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتاہے

    کسی بھی قوم کا روشن مستقبل اس کے باصلاحیت اور ہونہار بچوں سے وابستہ ہوتا ہے۔ جب کوئی طالب علم اپنی خداداد صلاحیت، مسلسل محنت اور اساتذہ کی بہترین تربیت کے ذریعے کامیابی کی بلندیوں کو چھوتا ہے تو یہ کامیابی صرف اس کے لیے نہیں بلکہ اس کے والدین، تعلیمی ادارے، اساتذہ اور پورے علاقے کے لیے باعثِ فخر بن جاتی ہے۔ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپور بگھور کے ہونہار طالب علم محمد فضیل نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے حسنِ قرآت کے میدان میں جو شاندار کامیابی حاصل کی ہے، وہ یقیناً قابلِ تحسین اور قابلِ تقلید ہے۔
    محمد فضیل نے مری میں منعقدہ آل پنجاب سکاوٹس کیمپ کے دوران ہونے والے مقابلۂ حسنِ قرآت میں صوبائی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کرکے اپنے ادارے، اساتذہ، والدین اور ضلع خوشاب کا نام روشن کر دیا۔ ایک سرکاری تعلیمی ادارے کے طالب علم کی صوبے بھر کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اگر بچوں کو مناسب رہنمائی، حوصلہ افزائی اور مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ کسی بھی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتے ہیں۔
    محمد فضیل کی یہ کامیابی اچانک حاصل ہونے والی کامیابی نہیں بلکہ اس کے پیچھے مسلسل محنت، والدین کی دعائیں اور اساتذہ کی شبانہ روز کاوشیں کارفرما ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس کامیابی نے نہ صرف گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپور بگھور کی تعلیمی و ہم نصابی کارکردگی کو اجاگر کیا ہے بلکہ ضلع خوشاب کے تعلیمی میدان میں بھی ایک خوبصورت مثال قائم کی ہے۔
    قابلِ ذکر امر یہ ہے کہ محمد فضیل نے اس سے قبل سرگودھا ڈویژن کے سرکاری سکولوں کے درمیان منعقدہ مقابلۂ حسنِ قرآت میں بھی ڈویژن سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ یوں اس باصلاحیت طالب علم نے ڈویژنل سطح سے صوبائی سطح تک اپنی کامیابیوں کا سفر جاری رکھتے ہوئے ثابت کیا ہے کہ محنت، عزم اور صلاحیت کے امتزاج سے کامیابی کا حصول یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
    قرآنِ کریم کی تلاوت محض ایک مقابلہ نہیں بلکہ ہمارے ایمان، تہذیب اور روحانی زندگی کا اہم حصہ ہے۔ بچوں میں حسنِ قرآت کا شوق پیدا کرنا اور انہیں قرآنِ پاک درست تلفظ، خوش الحانی اور عقیدت کے ساتھ پڑھنے کی ترغیب دینا ایک نہایت قابلِ قدر تعلیمی و تربیتی عمل ہے۔ اس حوالے سے محمد فضیل کی کامیابی دیگر طلبہ کے لیے بھی ایک مثبت مثال ہے کہ وہ اپنی نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ دینی، ادبی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی بھرپور حصہ لیں۔
    محمد فضیل نے اپنی کامیابی کے بارے میں نہایت عاجزی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی پے در پے کامیابیاں اللہ تعالیٰ کے خصوصی فضل و کرم، والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کرام کی محنتِ شاقہ کا ثمر ہیں۔ ان کا یہ عزم بھی قابلِ ستائش ہے کہ وہ آئندہ بھی نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں مزید کامیابیاں حاصل کرکے اپنے ادارے اور علاقے کا نام روشن کریں گے۔
    یقیناً ایسے ہونہار طلبہ کسی بھی تعلیمی ادارے کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ محمد فضیل جیسے باصلاحیت بچوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے، انہیں اپنی صلاحیتیں نکھارنے کے مزید مواقع فراہم کیے جائیں اور تعلیمی اداروں میں صحت مند ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے۔
    محمد فضیل کی شاندار کامیابی پر عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی جانب سے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپور بگھور کی انتظامیہ، اساتذہ، والدین اور محکمہ تعلیم ضلع خوشاب کے اربابِ بست و کشاد کو مبارکباد پیش کرنا بجا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ محمد فضیل کو مستقبل میں بھی اسی طرح کامیابیوں سے نوازے، اسے علم و عمل کی دولت عطا فرمائے اور وہ اپنی صلاحیتوں کے ذریعے اپنے والدین، اساتذہ، ادارے، علاقے اور وطنِ عزیز کا نام مزید روشن کرے۔
    محمد فضیل کی کامیابی دراصل اس حقیقت کا روشن ثبوت ہے کہ باصلاحیت نوجوان، مخلص اساتذہ اور حوصلہ افزا تعلیمی ماحول مل کر کامیابی کی ایسی داستان رقم کر سکتے ہیں جس پر پوری قوم فخر کرے۔

    Related Posts

    بھارتی کرنل کا پاکستان میں دہشت گردوں کوسرعام سپورٹ کرنے کا اعتراف

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    مقبول خبریں

    قومی کھلاڑی محمد رضوان اور امام الحق کرکٹ کھیلنے کے لئے نااہل

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری سے اے پی این ایس ، اور سی پی این ای کے وفد کی ملاقات

    مہنگائی کا طوفان بے قابو: اسلام آباد، کراچی اور ملتان میں آٹا مہنگا، غریب فاقوں پر مجبور

    ” غزہ کے فلسطینیوں کو اسرائیل نے AIکی مدد سے شہید کیا،”فلم ”نازا“ کیلئے 25 منٹ کھڑے ہوکر داد

    ساہیوال کے ارکان اسمبلی سے ملاقات: وزیراعلیٰ مریم نواز کا مزید 14 الیکٹروبسیں فراہم کرنے اور منصوبوں کا دائرہ گاؤں تک پھیلانے کا اعلان

    بلاگ

    رنگپوربگھور کے محمد فضیل کا صوبائی سطح پر منفرد اعزاز

    بھارتی کرنل کا پاکستان میں دہشت گردوں کوسرعام سپورٹ کرنے کا اعتراف

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.