طلبہ کی فکری و تعلیمی آبیاری کے لیے تمام تر ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہا ہے، پرنسپل فہد زاہد
لیاقت پور (سٹی رپورٹر)
پنجاب کالج میں مقامی رپورٹر ارشاد احمد واسطی اور لالا نوید بلوچ نے خصوصی دورہ کیا، جہاں انہوں نے پرنسپل فہد زاہد، کوآرڈینیٹر کوثر عباس اور ایڈمیشن آفیسر آصف ارشد سے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل فہد زاہد نے عزم ظاہر کیا کہ ادارہ طلبہ کی فکری و تعلیمی آبیاری کے لیے تمام تر ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔ انہوں نے والدین کو ادارے کا دورہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کالج نونہالانِ وطن کے درخشاں مستقبل کا ضامن ہے۔ ملاقات کے دوران کالج انتظامیہ اور اساتذہ نے مقامی صحافیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور علمی قابلیت کو بھی شاندار الفاظ میں سراہا۔ادارے کی جانب سے پرنسپل فہد زاہد، کوآرڈینیٹر کوثر عباس اور ایڈمیشن آفیسر آصف ارشد نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

