Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

      آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    حوثیوں کا باب المندب پر کنٹرول مکمل، فوجی مراکز بھی قبضے میں لے لئے

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    صنعا:یمن کی انصار اللہ تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثیوں نے باب المندب پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔
    سینیئر اہلکار محمد البخیتی کے مطابق حوثیوں نے مغربی صوبے تعز میں اہم علاقوں اور فوجی اڈوں الخالد اور جبل النصر پر قبضہ کرلیا ہے۔
    ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق یمن کی حوثی تحریک (انصار اللہ) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے آبنائے باب المندب پر نظر رکھنے والے اہم فوجی مرکز العمری گارژن کا بھی مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
    حوثیوں کے مطابق ان کی بحری فورسز نے بحیرۂ احمر میں واقع اہم جزیرہ زقر پر بھی مکمل کنٹرول قائم کر لیا ہے اور جزیرے کو مخالف فورسز سے خالی کرا لیا گیا ہے۔

    ❗️Bab el-Mandeb Strait OFFICIALLY under Houthi control — Ansar Allah senior official Mohammed Al-Bukhaiti CONFIRMS EXCLUSIVELY TO RT

    ‘We have taken control of Bab el-Mandeb’ https://t.co/tM7BrVhhJK pic.twitter.com/arq1JLsnuV

    — RT (@RT_com) September 10, 2026


    ایرانی میڈیا کے مطابق حوثی جنگجو بحیرہ احمر کے ساحلی علاقے میں واقع المخا بندرگاہ کے داخلی حصوں تک بھی پہنچ گئے ہیں، جبکہ المخا ایئرپورٹ پر بھی قبضہ کرلیا گیا ہے۔
    رپورٹ کے مطابق حوثیوں کی پیش قدمی کے دوران مزاحمت کرنے والے افراد نے بڑی تعداد میں ہتھیار ڈال دیے۔
    باب المندب عالمی سطح پر اہم سمندری گزرگاہ ہے جہاں سے تیل، گیس اور غذائی اجناس سمیت مختلف اشیا کی ترسیل ہوتی ہے۔

    🔥Yemen's Supreme Political Council issued a statement announcing the end of military clashes on the country's west coast following the destruction and withdrawal of saudi-backed mercenary forces. An amnesty was decreed for mercenaries who surrender. pic.twitter.com/R46z1sDFQy

    — Abraracursix abdala (@Abraracurs64713) September 11, 2026


    خیال رہے کہ یمن میں حوثیوں اور سعودی حمایت یافتہ حکومتی فورسز کے درمیان لڑائی میں شدت آگئی ہے اور حوثیوں نے بحیرۂ احمر کے اہم ساحلی شہر المخا پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب کے جنوبی علاقوں پر میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد ریاض نے حوثیوں کے خلاف فضائی کارروائیاں تیز کردیں۔
    برطانوی اخبار ’دی گارجین‘ کا کہنا تھا کہ حوثیوں نے تعز صوبے میں المخا کے علاوہ حیس شہر اور خطے کے سب سے بڑے فوجی اڈے خالد بن ولید کیمپ پر بھی کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا۔
    حوثیوں کے مطابق ان کی فورسز نے 6 ہزار مربع کلومیٹر سے زیادہ علاقے پر پیش قدمی کی ہے۔
    المخا بحیرۂ احمر کے ساحل پر واقع اہم بندرگاہی شہر ہے اور آبنائے باب المندب کے قریب اس کی جغرافیائی حیثیت اسے یمن کی جاری جنگ میں غیر معمولی تزویراتی اہمیت دیتی ہے۔
    تجزیہ کاروں کے مطابق ساحلی پٹی پر حوثیوں کا بڑھتا ہوا کنٹرول بحیرۂ احمر میں عالمی بحری آمدورفت اور توانائی کی ترسیل کے لیے خطرات میں اضافہ کرسکتا ہے۔
    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک عسکری ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ حوثیوں نے جنوبی بحیرۂ احمر میں واقع ذُقر جزیرے پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جزیرے پر راکٹ حملوں کے بعد کشتیوں کے ذریعے حوثی جنگجو اتارے گئے اور زمینی کارروائی کی گئی۔

    Related Posts

    غزہ کے قاتل نیتن یاہو اور اسکی بیوی کے بننے سنورنے پر سالانہ کتنا خرچ آیا ؟ ہوشربا اسکینڈل منظر عام پر

    شہزادہ محمد بن سلمان کا صدر ٹرمپ کوفون، یمن میں فوجی مداخلت کی درخواست مسترد ، ایگزیوس

    خام تیل کی قیمت 108 ڈالر فی بیرل کے پار، امریکہ اور ایران کی کشیدگی نے بگاڑ دیے حالات

    مقبول خبریں

    غزہ کے قاتل نیتن یاہو اور اسکی بیوی کے بننے سنورنے پر سالانہ کتنا خرچ آیا ؟ ہوشربا اسکینڈل منظر عام پر

    خام تیل کی قیمت 108 ڈالر فی بیرل کے پار، امریکہ اور ایران کی کشیدگی نے بگاڑ دیے حالات

    حوثیوں کا باب المندب پر کنٹرول مکمل، فوجی مراکز بھی قبضے میں لے لئے

    کانگو کے 2 اسکولوں میں لگی خوفناک آگ، 19 طالبات سمیت 26 طلبا جاں بحق، 300 گھر بھی ہوئے خاک!

    گلوکوما اور موتیا بن بینائی سے محرومی کی وجہ بن سکتے ہیں

    بلاگ

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.