Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

      آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد:قومی سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے ڈیٹا سیکیورٹی اسکینڈل کا پردہ فاش کرتے ہوئے نادرا کا انتہائی حساس اور محرمانہ ڈیٹا چوری کرنے والے ایک بین الصوبائی نیٹ ورک کے دو مرکزی کارندوں کو دبوچ لیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے ایک کروڑ سے زائد پاکستانی شہریوں کا نجی اور خاندانی ریکارڈ برآمد ہوا ہے جسے وہ باقاعدہ ایک غیر قانونی آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے فروخت کر رہے تھے۔
    ذرائع کے مطابق طہٰ اور زوہیب نامی دونوں ملزمان آئی ٹی اور سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ کا پیشہ ورانہ پس منظر رکھتے ہیں جنہوں نے جدید سرورز کی مدد سے ’منی نادرا‘ کے نام سے ایک متوازی اور غیر قانونی پورٹل قائم کر رکھا تھا۔ اس مکروہ دھندے کے ذریعے شہریوں کے قومی شناختی کارڈ نمبرز، فیملی شجرہ، نجی فون نمبرز اور رہائشی پتے چند روپوں کے عوض فروخت کیے جا رہے تھے۔ این سی سی آئی اے کے سائبر انٹیلی جنس ونگ نے جدید جیو فینسنگ، ڈیجیٹل فٹ پرنٹس اور مالیاتی ٹرانزیکشنز کا پیچھا کرتے ہوئے ایک ہنگامہ خیز چھاپہ مار کارروائی میں دونوں ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ان کے لیپ ٹاپس اور ہارڈ ڈرائیوز تحویل میں لے لیں۔
    گرفتاری کے بعد ملزمان کو اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے تفتیش کے لیے ان کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔ ابتدائی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمان نادرا یا اس سے منسلک اداروں کے لاگ ان کریڈنشیلز کو غیر قانونی طور پر استعمال کرتے ہوئے مرکزی ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل کرتے تھے۔ اس سنسنی خیز انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچ گیا ہے اور عام شہریوں سمیت ٹیکنالوجی کے ماہرین نے نادرا کے فائر والز اور سیکیورٹی سسٹمز کی کارکردگی پر شدید سوالات اٹھا دیے ہیں۔ دوسری جانب، ایجنسی نے تمام مسروقہ پورٹل لنکس کو بلاک کرتے ہوئے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، اور اس نیٹ ورک کے پیچھے چھپے تمام اندرونی و بیرونی سہولت کاروں کی تلاش کے لیے گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔

    Related Posts

    غزہ کے قاتل نیتن یاہو اور اسکی بیوی کے بننے سنورنے پر سالانہ کتنا خرچ آیا ؟ ہوشربا اسکینڈل منظر عام پر

    پشاور، ہمسائے کی دو بیویوں سے زیادتی کرنیوالے 4 ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    خام تیل کی قیمت 108 ڈالر فی بیرل کے پار، امریکہ اور ایران کی کشیدگی نے بگاڑ دیے حالات

    مقبول خبریں

    غزہ کے قاتل نیتن یاہو اور اسکی بیوی کے بننے سنورنے پر سالانہ کتنا خرچ آیا ؟ ہوشربا اسکینڈل منظر عام پر

    خام تیل کی قیمت 108 ڈالر فی بیرل کے پار، امریکہ اور ایران کی کشیدگی نے بگاڑ دیے حالات

    حوثیوں کا باب المندب پر کنٹرول مکمل، فوجی مراکز بھی قبضے میں لے لئے

    کانگو کے 2 اسکولوں میں لگی خوفناک آگ، 19 طالبات سمیت 26 طلبا جاں بحق، 300 گھر بھی ہوئے خاک!

    گلوکوما اور موتیا بن بینائی سے محرومی کی وجہ بن سکتے ہیں

    بلاگ

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.