سیالکوٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو
سابقہ رنجش پر چچا کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والے دو بھتیجوں کو گرفتار کر لیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ سمبڑیال کے علاقہ محلہ فضل پورہ میں سابقہ رنجش پر چچا کے گھر کے دو حقیقی بھائیوں سعید بٹ اور عمیر بٹ نے سابقہ رنجش کی بناء پر فائرنگ کی تو مذکورہ تھانہ کی پولیس نے ایس ایچ او میاں رزاق کی زیر نگرانی دونوں بھائیوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے فائرنگ میں استعمال ہونے والے 2 پستول برآمد کرنے کے بعد مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔


