میاں چنوں بینقاب نیوز رپورٹر عاصم کمال
میاں چنوں میں گیس بندش، ہائی وے ڈپارٹمنٹ کا معاملہ
میاں چنوں کے بعض علاقوں میں گیس بند ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ گیس لائن ڈالنے کے لیے ہائی وے ڈپارٹمنٹ سے باقاعدہ NOC حاصل کیا گیا اور اس کی مد میں 1.85 ملین (18.5 لاکھ روپے) ادا کیے گئے۔کام شروع ہونے کے بعد ہائی وے ڈپارٹمنٹ نے کام رکوا دیا۔ اسی روڈ پر مین گیس لائن میں اچانک گیس لیکیج کی ایمرجنسی پیدا ہوگئی، جس کی فوری مرمت ضروری ہے، مگر ایکسین ہائی وے کی جانب سے مزید 4.65 ملین (46.5 لاکھ روپے) جمع کروانے تک ایمرجنسی کام کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
متعلقہ حکام سے اپیل ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر ایمرجنسی گیس لیکیج کی مرمت کی اجازت دی جائے، تاکہ شہریوں کی گیس بحال ہو سکے۔

