عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف عمرکوٹ
محمد بلوچ کی قیادت میں وفد نے سامارو کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ وفد میں ممبران والجی مل کولھی اور نند لال کولھی بھی شامل تھے۔
وفد نے پیر حماد جان سرہندی اور پیر ایوب جان سرہندی سے ملاقات کی، جہاں مختلف سماجی اور عوامی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پیر حماد جان سرہندی نے انسانیت کی فلاح، بہتر معاشرتی رہن سہن اور باہمی محبت و بھائی چارے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کی شاعری کا بھی حوالہ دیا۔
بعد ازاں نیشنل پریس کلب کے وفد نے دین محمد راہو کے گھر پہنچ کر ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔
وفد نے راہو آباد کے مختلف معززین سے بھی ملاقاتیں کیں، جہاں علاقے کے مسائل بالخصوص منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
اس موقع پر نیشنل پریس کلب سامارو کے صدر ڈاکٹر ایم لال واگھانی نے کہا کہ معاشرے سے منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے صحافتی برادری اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ منشیات کے خلاف آگاہی پیدا کرنے کے لیے بھی آواز بلند کی جائے گی۔

