Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      یوٹیوب کا بڑا اعلان: سوشل میڈیا سائٹ پر پیسے کمانے دگنا مشکل، کرئیٹرز پر کڑی شرائط

      ڈیجیٹل انقلاب! پی ٹی اے کا ’ای سم‘ کی نئی اور یکساں پالیسی کا اعلان ، فیس کیا ہوگی ؟

      کاکروچ جنتا پارٹی احتجاج کے د وران مقبول ہونے والے محمد عرفان کا سوشل میڈیا چینل کیوں بند ہوا؟

      دنیا بھر میں واٹس ایپ ڈاؤن: پاکستان سمیت کئی ممالک میں تصاویر، ویڈیوز اور میڈیا فائلز بھیجنے میں شدید مشکلات کا سامنا!

      پاکستانی طلبا نے عالمی نیوکلئیر سائنس اولمپیاڈ میں تینوں تمغے جیت لئے

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      کشمیر الیکشن میں دھاندلی ہوئی، نئے صوبے بنانے کے لیے عوام کی رائے لی جائے، مخدوم جمیل الزمان

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الہندوستان کے5 دہشت گرد مارے گئے

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی :بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے بلوچستان میں ’فتنہ الہندوستان‘ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے خلاف انیٹلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔
    آئی ایس پی آر کے مطابق 10 اگست 2026 کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا سے صفایا کردیا اور اس آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے۔
    آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ آلہ کاروں کے خاتمے اور خطے میں دیرپا امن کی بحالی کے لیے جاری انسدادِ دہشت گردی کی مہم کے سلسلے میں کیا جب کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیسی ساختہ بم برآمد کیے، جنہیں موقع پر ہی تباہ کردیا گیا۔ترجمان پاک فوج نے نے بتایا کہ آپریشن کے فوراً بعد علاقے میں کلیئرنس اورسینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا تاکہ باقی ماندہ خطرات کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ”عزمِ استحکام“ وژن کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی یہ بھرپور مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی۔
    صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا خراج تحسین
    دوسری جانب صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پنجگور میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
    صدر کا کہنا ہے کہ کارروائیاں دہشت گردی کے خاتمے تک جاری رہیں گی، دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا عزم قابلِ تحسین ہے جب کہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم ہر قیمت پر ناکام بنائے جائیں گے۔
    وزیراعظم شہباز شریف نے پنجگور میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور آپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے۔
    وزیراعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز شاندار کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی پنجگور میں آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنایا۔

    Related Posts

    امریکا ایران معاہدہ طے ہونے کے قریب، محسن نقوی ہنگامی دورے پر تہران پہنچ گئے!

    باب المندب میں بحری جہاز پر حملہ ، دو پاکستانیوں سمیت عملے کے 3 افراد جاں بحق

    سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، راولپنڈی میں فائرنگ کرنے والا مبینہ پی ٹی آئی عہدیدار ہلاک

    مقبول خبریں

    امریکا ایران معاہدہ طے ہونے کے قریب، محسن نقوی ہنگامی دورے پر تہران پہنچ گئے!

    باب المندب میں بحری جہاز پر حملہ ، دو پاکستانیوں سمیت عملے کے 3 افراد جاں بحق

    پی پی ایچ آئی ملازم نے روہڑی کینال میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

    نالہ ڈیک پسرور کے مقام پر اونچے درجے کا سیلابی ریلا

    سونے ، چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

    بلاگ

    ”بیوروکریٹک مارشل لاء “ ملک محمد سلمان کا کالم

    مکہ معاہدہ کسی کے خلاف نہیں ، اسحاق ڈار

    سرکاری سکولوں کی شاندار کامیابی — ضلع لیہ کے روشن مستقبل کی نوید

    اور:- یہ نمبروں کی دوڑ ، کہیں تعلیم کا زوال تو نہیں

    بیٹی کی ہاتھ میں قرآن اٹھاکرتحفظ کی فریاد،قانون حرکت میں نہ آیا،باپ قتل

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.