نواب شاہ (نمائندہ بے نقاب نیوز، نفیس آرائیں):
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی 71ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی سیکریٹریٹ نواب شاہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور صدرِ مملکت کی صحت، تندرستی اور درازیٔ عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سالم زرداری، انچارج زرداری ہاؤس میر محمد سیال، ترجمان شیرباز مری، سیکریٹری جنرل سید علی حیدر شاہ، میئر قاضی محمد رشید بھٹی، سٹی صدر خان بہادر بھٹی، ٹاؤن چیئرمین سید عاطف زیدی، حاجی حیات کاکیپوتا سمیت پارٹی رہنماؤں، بلدیاتی نمائندوں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی ملکی و قومی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، جبکہ کارکنان نے اپنے قائد کے حق میں بھرپور نعرے بازی بھی کی۔ تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی، ترقی اور صدرِ مملکت کی صحتِ کاملہ و درازیٔ عمر کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔

