سیالکوٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو
نامعلوم افراد نے فیکٹری سے گھر جانے والے دو حقیقی بھائیوں پر حملہ کر کے چھریوں مار کر شدید زخمی کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ کینٹ کے مشہور و معروف علاقہ ڈالو والی سے ملحقہ علاقہ گاموں گڑھ کے دو حقیقی بھائی سفیان اور مومن فیکٹری سے کام کے بعد اپنے گھر جا رہے تھے کہ ان پر نا معلوم افراد نے چھریوں سے حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا۔دونوں زخمی بھائیوں کو گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ میں زخمی حالت میں منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی یے۔

