Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      گوگل پر اربوں ڈالر کا جرمانہ: سویڈش عدالت کا تاریخ ساز فیصلہ!

      مصنوعی سورج بننے کا راستہ ہموار، چین نے بنا لیا دنیا کا سب سے بڑا میگنیٹ

      دنیا کےکروڑ پتیوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ، کس ملک میں سب سے زیادہ ملئنیر بنے ؟

      نمبر بتانے کا زمانہ ختم؟ واٹس ایپ کے نئے فیچر سے کس کی نیندیں اڑ گئیں؟

      اسرائیل کا خلا سے جنگ لڑنے کا منصوبہ: ’اسپیس لیزر‘ کے ذریعے دشمنوں کو نشانہ بنانے کا اعلان

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    طاقتور ترین پاسپورٹس کی نئی فہرست جاری، سنگاپور کا پاسپورٹ مسلسل دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لندن: عالمی شہرت یافتہ ادارے ہینلے اینڈ پارٹنرز نے جولائی سے دسمبر 2026 کے لیے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی نئی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں ایک بار پھر ایشیائی ممالک نے نمایاں برتری حاصل کی ہے، جبکہ پاکستان کا پاسپورٹ بدستور کمزور ترین پاسپورٹس میں شامل رہا۔

    رپورٹ کے مطابق سنگاپور کا پاسپورٹ مسلسل دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار پایا ہے۔ سنگاپور کے شہری دنیا کے 192 ممالک میں بغیر ویزا یا آسان ویزا سہولت کے ساتھ سفر کر سکتے ہیں، جس کے باعث یہ فہرست میں پہلے نمبر پر برقرار ہے۔

    فہرست میں متحدہ عرب امارات، جاپان اور جنوبی کوریا مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر رہے۔ ان تینوں ممالک کے پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو 188 ممالک میں ویزا فری یا ویزا آن ارائیول کی سہولت حاصل ہے۔

    تیسرے نمبر پر سویڈن کا پاسپورٹ رہا، جس کے ذریعے 187 ممالک میں بغیر پیشگی ویزا سفر ممکن ہے۔

    چوتھے نمبر پر بیلجیئم، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، آئرلینڈ، اٹلی، لکسمبرگ، نیدرلینڈز، ناروے اور اسپین شامل ہیں، جن کے پاسپورٹس کے ذریعے 186 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

    پانچویں نمبر پر یونان، آسٹریا، مالٹا، پرتگال اور سوئٹزرلینڈ رہے، جہاں کے شہری 185 ممالک میں بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق یہ درجہ بندی مختلف ممالک کے پاسپورٹس کے ذریعے دنیا بھر میں ویزا فری یا ویزا آن ارائیول رسائی کی بنیاد پر تیار کی جاتی ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی پاسپورٹ اس مرتبہ دسویں نمبر پر پہنچ گیا ہے، حالانکہ ماضی میں اسے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس میں شمار کیا جاتا تھا۔

    ادارے کے مطابق گزشتہ دس برسوں میں متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ نے سب سے زیادہ ترقی کی ہے۔ ایک دہائی کے دوران اس کی عالمی درجہ بندی میں 40 درجوں کی بہتری آئی، جس کے بعد یہ دنیا کا دوسرا طاقتور ترین پاسپورٹ بن گیا۔

    دوسری جانب پاکستان کا پاسپورٹ کمزور ترین پاسپورٹس میں شامل رہا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان مجموعی طور پر 100 ویں نمبر پر ہے اور پاکستانی شہری صرف 30 ممالک میں ویزا فری یا آسان ویزا سہولت کے ساتھ سفر کر سکتے ہیں۔

    پاکستان کے بعد عراق 101 ویں، شام 102 ویں جبکہ افغانستان 103 ویں نمبر پر موجود ہے، جسے دنیا کا سب سے کمزور پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے۔

    رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان سے بہتر درجہ بندی رکھنے والے ممالک میں یمن، صومالیہ، نیپال، شمالی کوریا، بنگلا دیش، فلسطین، ایران، اریٹیریا، سری لنکا اور لیبیا شامل ہیں۔

    Related Posts

    تھائی لینڈ:گیارہ سالہ بچے نے راہبوں کے جلوس پرٹرک چڑھادیا،8ہلاک،20زخمی

    لاہور اور مانچسٹر کے درمیان براہِ راست فضائی رابطہ بحال: پی آئی اے کی پہلی پرواز 325 مسافروں کو لے کر روانہ

    پانچ دن کی مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں دھماکے دار تیزی

    مقبول خبریں

    تھائی لینڈ:گیارہ سالہ بچے نے راہبوں کے جلوس پرٹرک چڑھادیا،8ہلاک،20زخمی

    لاہور اور مانچسٹر کے درمیان براہِ راست فضائی رابطہ بحال: پی آئی اے کی پہلی پرواز 325 مسافروں کو لے کر روانہ

    پانچ دن کی مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں دھماکے دار تیزی

    بھارتی بیٹر ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

    طاقتور ترین پاسپورٹس کی نئی فہرست جاری، سنگاپور کا پاسپورٹ مسلسل دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار

    بلاگ

    اور:- کوئی تو ہماری ان چیخوں کو سنتا

    روپوال گمشدگی کیس: حقیقت یا خوفناک اتفاق؟

    ’’امن معاہدہ کا مستقبل ‘‘ میاں حبیب کے کالم سے اقتباس

    فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل کون کھیلے گا؟اربوں ڈالر کے سٹے کی منڈیاں کیا پیش گوئی کر رہی ہیں؟

    معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی، چوری اور بڑھتے جرائم — آخر کب تک؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.