Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

       خام تیل کو صاف کرنے کے لیے چینی نئی ٹیکنالوجی تیار

      مصنوعی ذہانت بڑا خطرہ،عالمی ٹیک باباؤں نے گھنٹی بجا دی: ا اے آئی کی ترقی کی رفتار سست کرنے کا مطالبہ

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ایران سے تعلقات بہتر نہ ہوئے تو حالات دوبارہ پہلے جیسے، معاہدے میں پابندیوں کا خاتمہ شامل نہیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ طے پانے والے حالیہ معاہدے کے حوالے سے جاری قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔ صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہ آیا اس معاہدے کے تحت ایران کو معاشی پابندیوں سے کوئی ریلیف ملے گا، صدر ٹرمپ نے واضح طور پر کہا کہ ”نہیں، ایسا بالکل نہیں ہے“۔
    صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ یہ معاملہ دراصل رویے سے جڑا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ”اگر ایران وہی کچھ کرے گا جو اسے کرنا چاہیے، تو اس کے مثبت اثرات خود بخود سامنے آنا شروع ہو جائیں گے“۔
    ایران کے علاوہ صدر ٹرمپ نے لبنان اور حزب اللہ کے درمیان جاری کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے اسے ایک ”پیچیدہ تنازع“ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اس دیرینہ مسئلے کا پائیدار حل تلاش کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ ٹرمپ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کی موجودہ صورتحال ایک طویل عرصے سے جاری ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ تنازع کبھی ختم ہی نہیں ہوگا، تاہم ان کا عزم ہے کہ وہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ آیا اسے مکمل طور پر ختم کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’اگر ایران کے ساتھ تعلقات میں بہتری نہ آئی تو صورتحال دوبارہ اسی مقام پر جا سکتی ہے جہاں سے حالیہ کشیدگی کا آغاز ہوا تھا۔‘
    گزشتہ ہفتے ایران پر امریکی حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ’مجھے افسوس تھا کہ ہمیں دو راتوں تک حملے کرنے پڑے۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ امریکا اور ایران کے درمیان مستقبل میں اچھے تعلقات قائم ہوں گے، مگر انھوں نے ساتھ ہی خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو حالات دوبارہ پہلے جیسے ہو سکتے ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ ’اگر تعلقات بہتر نہ ہوئے تو ہم دوبارہ وہیں واپس جا سکتے ہیں جہاں سے ہم نے آغاز کیا تھا، لیکن مجھے نہیں لگتا کہ ایسا کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔‘
    جنیوا میں ہونے والی تقریب میں شرکت سے متعلق سوال کے جواب میں امریکی صدر نے کہا کہ وہ خود تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔انھوں نے بتایا کہ امریکہ کی جانب سے اس معاہدے پر باضابطہ دستخط نائب صدر جے ڈی وینس کریں گے۔

    Related Posts

    مستونگ :سیکیورٹی فورسزکی فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی، کمانڈر نقیب سمیت 3 جہنم واصل کردئیے

    آٹا مزید مہنگا، عوام دووقت کی روٹی سے بھی گئی

    وینزویلا کی طرح ایران کے تیل پر بھی قبضہ کرسکتے ہیں ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

    مقبول خبریں

    آٹا مزید مہنگا، عوام دووقت کی روٹی سے بھی گئی

    وینزویلا کی طرح ایران کے تیل پر بھی قبضہ کرسکتے ہیں ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

    آبنائے ہرمز کی غیر معینہ مدت تک بندش کا خدشہ،برینٹ خام تیل 107 ڈالر سے تجاوز کر گیا

    بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم 8ویں دفعہ ویمنز ایشیا کپ جیت لیا، محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار

    نواز شریف کی زیرِ صدارت ن لیگ کا مشاورتی اجلاس: نئے صوبوں کے قیام اور پارلیمانی بحث پر اہم فیصلے

    بلاگ

    ”کیا پنجاب کو پہلی بار خاتون چیف سیکرٹری ملنے جا رہی ہے،آئی جی کون؟“

    سی سی پی او پشاور میاں سعید اور جنسی تشدد میں ملوث ملزمان کی ہلاکت

     عجیب و غریب ڈیمانڈیں  بروقت نکاح میں رکاوٹیں

    آل پاکستان لودھرا برادری کا سرمایہء افتخار ملک محمد عرفان گہرائی لودھرا

    چھوٹے شہروں کے صحافی کیوں نظر انداز ہوتے ہیں؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.