بہاولنگرراشد ڈھڈی سے

منچن آباد سرکل تھانہ میکلوڈگنج کی حدود میں بااثر زمیندار نے اپنی عدالت لگا لی منچن آباد سرکل تھانہ میکلوڈگنج کی حدود میں غلہ منڈی میں ایک کم عمر بچے کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک کا افسوسناک واقعہ سامنے آگیا،جہاں پر چوری کے شبہ میں معصوم بچے کو رسیوں سے باندھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی شہریوں اور سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔شہریوں کا کہنا ہے اگر بچہ کوئی غلطی یا جرم سرزد ہوا تھا تو قانون موجود ہے اور اسے متعلقہ اداروں یا پولیس کے حوالے کیا جا سکتا تھا لیکن بااثر زمیندار نے اپنی عدالت لگا لی جو کہ افسوس ناک عمل ہے کم عمر بچے کو اس انداز میں باندھنا اور عوام کے سامنے رسوا کرنا یا تشدد،تذلیل یا غیر انسانی رویہ کسی مسئلے کا حل نہیں شہریوں، وکلا اور سماجی تنظیموں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ڈی پی او بہاولنگر سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی فوری شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

