Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

      آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

      اے آئی کی دوڑ، میٹا نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایجنٹ متعارف کرادیا، پے منٹس سمیت ہر دفتری کام کرے گا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    اپاچی ہیلی کاپٹر کا انتقام، امریکا کے ایران پر حملے ، ایران کی بھرپور جوابی کارروائی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تہران/واشنگٹن (نیوز ڈیسک)
    امریکا کا آبنائے ہرمز کے اوپر اپنے گرائے گئے اپاچی ہیلی کاپٹر کا انتقام لینے کے لئے ایران پر 20 حملے کئے ہیں جبکہ امریکی حملوں کے جواب میں ایرانی انقلابی گارڈز (IRGC) نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اردن، کویت اور بحرین میں موجود امریکی فوجی تنصیبات کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنا دیا ہے۔ یہ حالیہ مہینوں میں دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست تصادم کا سب سے خطرناک مرحلہ ہے۔

    تُعلن رئاسة الأركان العامة للجيش أن منظومات الدفاع الجوي الكويتيه تتصدى حالياً لأهداف جوية معادية وفق الإجراءات العملياتية المعتمدة.

    وتهيب بالجميع الالتزام بتعليمات وإرشادات الأمن والسلامة الصادرة عن الجهات المختصة، واستقاء المعلومات من المصادر الرسمية المعتمدة.#الجيش_الكويتي pic.twitter.com/tVYM18ciJS

    — KUWAIT ARMY – الجيش الكويتي (@KuwaitArmyGHQ) June 10, 2026


    ایرانی انقلابی گارڈز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اردن کے ‘الازرق’ ایئربیس پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں سے حملہ کیا۔ آئی آر جی سی کے مطابق، حملے میں ایف-35 لڑاکا طیاروں کے ہینگرز اور اہم کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو کامیابی سے تباہ کیا گیا ہے۔ اسی دوران، بحرین میں موجود امریکی پانچویں بحری بیڑے پر بھی ڈرون حملہ کیا گیا۔ ایران کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے پورے خطے میں کل 21 امریکی اہداف کو نشانہ بنایا ہے، جبکہ ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والا ایک امریکی MQ-9 ڈرون بھی مار گرایا گیا ہے۔

    U.S. Central Command (CENTCOM) forces began launching self-defense strikes against Iran at 5 p.m. ET today at the Commander in Chief’s direction, in response to yesterday’s downing of a U.S. Army Apache helicopter. The mission is a proportional response to unjustified Iranian…

    — U.S. Central Command (@CENTCOM) June 9, 2026


    امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے تصدیق کی ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر ایران کے فضائی دفاعی نظام، ریڈار سائٹس اور گراؤنڈ کنٹرول اسٹیشنز پر حملے کیے گئے۔ امریکی صدر نے سخت الفاظ میں انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ان اقدامات کا انتہائی طاقتور جواب دیا جائے گا۔

    اردن: اردنی فوج کے مطابق 5 میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیے گئے، تاہم ملبہ گرنے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

    امریکی سینٹ کام: امریکی حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ تر میزائلوں اور ڈرونز کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا گیا، جس سے امریکی تنصیبات کو کسی بڑے نقصان کی فوری اطلاع نہیں ہے۔

    ایران: ایران کے مطابق امریکی حملوں میں ان کے فضائی دفاعی یونٹ کے دو اہلکار ہلاک ہوئے، جبکہ کچھ انفراسٹرکچر بشمول ٹیلی کمیونیکیشن ٹاورز کو نقصان پہنچا۔

    ۔یہ تنازع اس وقت شروع ہوا تھا جب امریکہ نے الزام عائد کیا کہ ایران نے ایک اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ امریکی AH-64 اپاچی ہیلی کاپٹر کی تباہی حادثاتی تھی یا ایک دانستہ کارروائی ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’دونوں پائلٹ محفوظ ہیں اور زخمی نہیں ہوئے۔ لیکن امریکہ اس حملے کا جواب ضرورت کے تحت دے گا۔ٹرمپ نے اے بی سی نیوز سے بات کرتے ہوئے امریکی حملوں کی ذمہ داری ایران پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’انھوں نے جو کیا، یہ اس کا جواب ہے، انھوں نے جو ہمارے ہیلی کاپٹر کے ساتھ کیا اور میرا ماننا ہے کہ جواب مضبوط اور طاقتور ہونا چاہیے اور یہ ایسا ہی ہے۔امریکی ایوان نمائندگان کے سپیکر مائیک جانسن کے مطابق وہ اس وقت صدر ٹرمپ کے ساتھ ہی تھے جب ایران پر حملے کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ ’ایسا کرنا ضروری تھا۔‘

    Despite its defeats on the battlefield, the U.S. opted to test our determination.

    Our Powerful Armed Forces will leave no attack or threat unanswered.

    Leave our region if you want to be safe.

    History of the Persian Gulf has many chapters on dire fates of intruding outsiders. pic.twitter.com/O17GGtklxA

    — Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) June 9, 2026


    ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ: "اگر آپ محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو ہمارا علاقہ چھوڑ دیں۔” دوسری جانب واشنگٹن نے واضح کر دیا ہے کہ کسی بھی جارحیت کا "کچلنے والا اور فیصلہ کن” جواب دیا جائے گا۔ اپریل میں ہونے والی جنگ بندی مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے اور خطہ ایک بڑی جنگ کے دہانے پر کھڑا ہے

    Related Posts

    چین کی بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی میں ایران کیخلاف قرارداد کی مخالفت

    دورہ انگلینڈ، قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی امام الحق اور محمد رضوان NCCIA طلب

    فی الوقت مکہ معاہدے میں کسی اور ملک کی شمولیت زیر غور نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

    مقبول خبریں

    چین کی بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی میں ایران کیخلاف قرارداد کی مخالفت

    دورہ انگلینڈ، قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی امام الحق اور محمد رضوان NCCIA طلب

    فی الوقت مکہ معاہدے میں کسی اور ملک کی شمولیت زیر غور نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

    ”یہی بچا ہے کہ میری زبان کھینچ لیں“ صحافی بلال غوری کے جسمانی ریمانڈ میں دو دن توسیع

    اہلیہ پر مبینہ تشدد کیس: ٹک ٹاکر علی حیدر آبادی کی عبوری ضمانت منظور

    بلاگ

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    جنگِ چونڈہ 1965

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.