سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
پولیس نے متعدد مقدمات میں ملوث سیالکوٹ کے علاقہ پکا گڑھا کا ریکارڈ یافتہ ملزم خاور مہر گرفتار کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ ملزم خاور کے خلاف ڈکیتی، راہزنی، منشیات اور ناجائز اسلحہ جیسے سنگین جرائم کے تقریباً 18 مقدمات درج ہیں جبکہ ملزم تھانہ سول لائن کے علاقے سے موٹر سائیکل چھیننے کی واردات میں بھی نامزد تھا۔ تھانہ کوٹلی لوہاراں پولیس نے منشیات کے مقدمے میں مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا ہے۔ عوامی حلقوں نے سی سی ڈی کے سربراہ سہیل ظفر چٹھہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کے تمام مقدمات کی جامع تفتیش کر کے اسے کڑی سزا دلائی جائے۔

