بیرون ملک ہندوستانی سیاحوں کے متنازعہ رویے کا ایک اور شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ اس بار ایک بھارتی خاتون نے ویتنام کے مصروف نائٹ بازار میں صرف تولیہ لپیٹ کر رقص کیا اور ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں خاتون کو صرف سفید تولیہ پہن کر ڈی ڈی ایل جے کے گانے ’میرے خوابوں میں‘ پر پوری توانائی کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
ڈانس کے دوران تولیہ بار ۔ بار کھسکتا رہا اور خاتون ہنستے ۔ ہنستے سنبھال رہی تھی ۔ آس پاس موجود غیر ملکی سیاح اور مقامی لوگ دنگ رہ گئے۔ کچھ نے اسے فلمانے کے لیے اپنے موبائل فون نکالے، جب کہ کچھ نے حیرت سے دیکھا۔ اس ویڈیو نے منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد زیادہ تر لوگ خاتون کی مذمت کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا، “کیا بیرون ملک جاکر اپنی ثقافت اور عزت کا خیال تک نہیں ؟ سب کچھ صرف وائرل ہونے کی خاطر؟” ایک اور نے کہا، ’’ہندوستانی سیاحوں کی اب ہر جگہ بدنامی ہو رہی ہے۔ پچھلے کچھ مہینوں میں کئی ممالک میں ہندوستانی سیاحوں کے بارے میں شکایات موصول ہوئی ہیں۔ کچھ ممالک نے صاف طور پر کہا ہے کہ ہندوستانی ان کے ملک میں گندگی پھیلاتے ہیں ، شور مچاتے ہیں اور مقامی قوانین کی توہین کرتے ہیں۔ اب تولیہ ڈانس کی اس ویڈیو نے اس بحث کو نیا موڑ دیا ہے۔ خاتون کی ابھی تک عوامی سطح پر شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ ویڈیو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ وہ جان بوجھ کر وائرل ہونے کے لیے ایسا کر رہی ہے ۔ وہ ڈانس کرتے ہوئے بار بار اپنا تولیہ ایڈجسٹ کر رہی تھی جس نے تنازعہ کو مزید ہوا دی۔

