تہران :ایران کے صدر کا کہنا ہے کہ ملک نے ’نہ میدان چھوڑا ہے اور نہ ہی مذاکرات کی میز۔‘
مسعود پزشکیان نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ملک کی ترجیح ’قومی سلامتی اور عوام کا امن‘ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران ’کسی بھی خطرے کے سامنے پسپائی اختیار نہیں کرے گا۔‘
یہ بیان ایران اعلیٰ عسکری کمان خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر کی جانب سے اپنی ’مسلح افواج کی کارروائیوں‘ کے خاتمے کے اعلان کے بعد سامنے آیا۔
عسکری کمان نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر حملے جاری رہے تو ایران ’پہلے سے زیادہ شدید اور طاقتور‘ جواب دے گا۔

