دیربالا(ریاض ابوالخیل سے )
تنگ امد بہ جنگ امد کے مصداق کےمطابق انتظامیہ نے طویل انتظار اور صبر وتحمل کے بعد نہاگدرہ کے دونوں دیہات سیڑھٸ اور کر پاٹ میں وسیع پیمانے پر سرچ اینڈ سٹرایٸک آپریشن کا باقاعدہ آغاز کیا ہے اور ڈی پی او اسلم نواز کی نگرانی میں فورسز کی بھاری نفری خانہ جنگی والے دیہاتوں میں داخل ہوگٸے ہیں آج 8جون کو بکتر بند گاڑیوں کا قافلہ متاثرہ علاقے کو پہنچ گیا ہے اور اسلحہ و مطلوب افراد کے خلاف کلین اپ اپریشن کا اغاز کیا گیا ہے اس آپریشن میں زیر استعمال بھاری ہتیار کو قبضہ میں لیا جاٸے گا اور مطلوب 120 افراد کو گرفتار کیا جاٸے گا دوسری طرف ڈی پی او دیر بالا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوٸے کہا کہ ہم نے اورسیز فنڈنگ والوں کے خلاف بھی مقدمات درج کٸے ہیں اور اب قانون کو ہاتھ میں لینے والوں سے قانون نمٹے گا ۔ علاقے کی امن کو داو پر لگانے والے کسی قسم کی رحم کے مستحق نہیں ہیں ۔دوسری طرف علاقاٸی عماٸدین پر مشتمل گرینڈ جرگہ نے بھی فورسز کی حمایت کرتے ہوٸے بھرپور اور موثر آپریشن کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا ہے


