Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      تھانوں میں نیا انقلابی نظام: بایومیٹرک تصدیق کے بغیر اب کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوگی

      پی آئی اے کی ملکیتی ملکی و غیرملکی اربوں کی جائیدادیں نئے مالکان کے حوالے ،

      جاپان میں بڑھی رشتوں میں دھوکے بازی ، تیار کرلی منفرد اسمارٹ برا ، صرف پارٹنر کے فنگر پرنٹ سے کھلے گا ہُک!

      بٹ کوائن میں بڑی گراوٹ: سرمایہ کاروں کا اعتماد متزلزل، قیمت 55 ہزار ڈالر تک گرنے کا خدشہ،آخری امید پاکستان؟

       کیاایپل کے سمارٹ گلاسز کا انتظار لمبا ہوگا؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    اورہمارے نوجوان اپنے مستقبل سے آخر مایوس کیوں

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریرحاجی فضل محمود انجم

    جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتاہے

    صوبہ پنجاب میں اسکولز اور کالجز کیا پرائیویٹ ہونا شروع ہوۓ کہ پڑھے لکھے اور تعلیم یافتہ لوگوں کا جینا ہی عذاب ہو گیا۔اب وہ نہ مرتے ہیں اور نہ ہی جیتے ہیں کیونکہ جیتے ہیں تو ہر طرح سے تذلیل ہی تذلیل اور ذلالت ہی ذلالت اور اگر مرتے ہیں تو ان والدین کے گھر اجڑتے ہیں جو اپنے ان نوجوان بچوں سے سہانے مستقبل کی آس و امید لگاۓ بیٹھے ہیں۔ کتنی ستم ظریفی اور بدنصیبی ہے! ان لوگوں کی جنہوں نے کثیر سرمایہ اور وقت لگا کر "ایم اے کیا،ایم فل” کیا اور حتی! کہ” پی ایچ ڈی” کیا۔۔۔۔اس امید پر۔۔۔۔کہ حکومت انہیں انکی کوالیفیکشن کے مطابق بطور استاد قوم کی خدمت کرنے کا موقع فراہم کریگی لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔ واۓ ناکامی اسکولز اور کالجز کو انہیں دیدیا گیا جو شعبہ تعلیم کو محض ایک کاروبار سمجھتے ہیں اور اپنا نفع و نقصان دیکھ کر سودا طے کرتے ہیں۔ان سکولوں میں نہ تو بنیادی سہولیات میسر ہیں اور نہ ہی معیارِ تعلیم کا کوئی وجود ہے، جبکہ پیف کا کوالٹی مینجمنٹ سسٹم اس وقت مکمل طور پر اوور لوڈڈ، ناکام اور مفلوج ہو چکا ہے۔ ان "تعلیمی تاجروں” نے مانیٹرنگ سے بچنے اور دھوکہ دہی کے ایسے طریقے ایجاد کر لئے ہیں جن کی آڑ میں وہ اربابِ اختیار کو ‘سب اچھا ہے’ کی جھوٹی رپورٹس دکھا کر اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھو رہے ہیں۔
    صوبہ پنجاب کی یہ خوش قسمتی ہے کہ بہت عرصے بعد اسے شعبہ تعلیم کیلئے رانا سکندر حیات کی شکل میں ایک ورکر اور اعلی! منتظم قسم کا وزیر ملا ہے جو بڑے تدبر و تفکر اور دانشمندی سے محکمہ تعلیم کو چلا رہے ہیں اور اس شعبے کو درہیش مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اگر جناب وزیرِ تعلیم نے فوری طور پر پیف کی نگرانی کے لیے پیرا فورس کی طرز پر ایک آزاد اور خود مختار مانیٹرنگ فورس تشکیل نہ دی اور اس نظام کو سخت ترین احتساب کے شکنجے میں نہ لائے، تو یاد رکھیں کہ یہ تعلیمی لوٹ سیل بہت جلد ایک عظیم میگا سکینڈل کی صورت میں پھٹے گی جس کا خمیازہ ہماری آنے والی نسلوں کو بھگتنا پڑے گا۔ گویا تعلیمی نظام کو ٹھیکیداروں کے حوالے کرنا بہت بڑی غلطی ہے۔ یہی ٹھیکیدار ان پڑھے لکھے ایم فل اور پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈرز کو زیادہ سے زیادہ بیس ہزار روپے سکہ رائج الوقت پر اپنے ہاں ذاتی نوکری کی پیشکش کرتے ہیں دوسری طرف ایک کم تعلیم یافتہ شخص کو ستھرا پنجاب میں چالیس ہزار روپے مشاہرے پر ملازمت دیتے ہیں۔ گویا پاکستان میں ٹیچنگ اب ایک میٹھا زہر ہے جہاں آمدن کم، محنت زیادہ، نہ ہی عزت اور جوانی کے قیمتی سال ضائع ہو جاتے. آخر میں صرف پچھتاوا۔گویا اب پڑھنا لکھنا اور اعلی! تعلیم حاصل کرنا اب ہوا کار لا حاصل اور محض بیکار کیونکہ نہ تو ملازمت ملنی ہے اور نہ ہی کوئی اور قابل عزت ذریعہ معاش۔یہ سب ظلم و ستم غریب کے بچوں کیساتھ روا رکھا جا رہا ہے اور ساری کی ساری نوازشات و عنایات کا رخ اشرافیہ کے بچوں کی طرف کر دیا گیا ہے شجو کہ پہلے بھی تھا لیکن اب کچھ زیادہ ہی کر دیا گیا ہے۔ چنانچہ پڑھے لکھے لوگو۔۔۔۔اب تم ہی کچھ شرم کرلو۔۔۔۔اور۔۔۔۔ چھوڑ دو پڑھنا لکھنا کیونکہ ذلیل و رسوا ہونے سے بہتر ہے کہ بندہ ایسی راہ پہ چلے ہی کیوں! ۔۔۔جہاں سے کچھ ملنا ہی نہیں۔
    ایسے میں کیا آپ کے پاس اس سوال کا جواب ہے؟کہ ان ​تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کے پرائیویٹ ہونے کے بعد ان اسکولز و کالجز اور یونیورسٹیز سے فارغ التحصیل طلبہ آخر کہاں جائیں گے۔؟ آج ہر ایک نوجوان یہی سوال کرتا نظر آتا ہے۔

    Related Posts

    تیل، طاقت اور تباہی کے سو دن

    طوفان کے بعد کے رنگ 

    پیاس نے 50 زندگیاں نگل لیں،واقعہ دنیا کو بڑا سبق دے گیا،پانی ضائع کرنے والوں کے لیے لمحۂ فکریہ

    مقبول خبریں

    "پی سی بی کا نیا ‘آپریشن کلین اپ’:سرفراز کی چھٹی ، کیا یونس خان کا جادو ٹیم کو بحران سے نکال پائے گا؟”

    صرف 4500 روپے کے لیے شہری ہلاک، لرزا دینے والا انکشاف، انسپکٹر کی آنکھیں پرنم

    لاہور: ہوٹل میں لڑکی سے مبینہ زیادتی، سوتیلا باپ گرفتار، ہوٹلوں سے متعلق شکایات لیکن ایکشن کیوں نہیں؟

    "بے نقاب نیوز ‘‘بنا مظلوم کی آواز: معصوم بچے کی بازیابی پر شہریوں کی جانب سے خراجِ تحسین، ملزم گرفتار

    ایران کا مضبوط ہونے پرفخر، جنگ خاتمے کے لیے معاہدے پر راضی نہیں ہوا :ٹرمپ

    بلاگ

    تیل، طاقت اور تباہی کے سو دن

    اورہمارے نوجوان اپنے مستقبل سے آخر مایوس کیوں

    طوفان کے بعد کے رنگ 

    پیاس نے 50 زندگیاں نگل لیں،واقعہ دنیا کو بڑا سبق دے گیا،پانی ضائع کرنے والوں کے لیے لمحۂ فکریہ

    بلوچستان کے عام شہری آج بھی بنیادی ضروریات کے لیے پریشان

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.