صوابی(حق نواز خان)
ضلع صوابی کے علاقے تحصیل ٹوپی میں واقع بلیسنگ شادی ہال میں گدون آفیسر آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام سالانہ تقریبِ حلف برداری کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی سابق رکن قومی اسمبلی اور معروف سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد اظہر خان جدون تھے۔تقریب میں سابق وزراء حاجی غفور خان جدون، اختر حسین جدون پروفیسر گوہر رحمان امت خان جدون ریٹائرڈ ایس پی گل نواز خان جدون، غلام مصطفیٰ جدون میاں زمان جدون ڈاکٹر شیرین جدون رکن صوبائی اسمبلی حاجی رنگیز احمد خان، اصلاحی جرگہ کے صدر حاجی غریب شاہ جدون، ڈاکٹر حیدر علی شاہ، سابق تحصیل چیئرمین رحیم جدون، سہیل یوسفزئی، اجون جدون، عرفان جدون، ریٹائرڈ ایس ایس پی زین خان جدون، ڈاکٹر فضل قادر اور ڈاکٹر پروفیسر خان زیب جدون صاحب سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

