ملتان رپورٹ: مہر آصف، بیورو چیف

ملتان نشتر ہسپتال ملتان میں منکی پاکس کے پانچ مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد محکمہ صحت الرٹ ہو گیا ہے۔ متاثرہ افراد میں چار مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق مریضوں کا تعلق شجاع آباد، چترال اور مظفرگڑھ سے ہے۔ تمام مریضوں کو طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے جبکہ ان کے نمونوں اور رابطوں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
صحت حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور مزید مشتبہ کیسز کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ حکام کے مطابق بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضروری احتیاطی اقدامات کیے گئے ہیں اور ہسپتالوں کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
محکمہ صحت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بخار، جسم پر دانے یا دیگر مشتبہ علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور پر طبی معائنہ کرائیں تاکہ بروقت تشخیص اور علاج ممکن بنایا جا سکے۔

