Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      تھانوں میں نیا انقلابی نظام: بایومیٹرک تصدیق کے بغیر اب کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوگی

      پی آئی اے کی ملکیتی ملکی و غیرملکی اربوں کی جائیدادیں نئے مالکان کے حوالے ،

      جاپان میں بڑھی رشتوں میں دھوکے بازی ، تیار کرلی منفرد اسمارٹ برا ، صرف پارٹنر کے فنگر پرنٹ سے کھلے گا ہُک!

      بٹ کوائن میں بڑی گراوٹ: سرمایہ کاروں کا اعتماد متزلزل، قیمت 55 ہزار ڈالر تک گرنے کا خدشہ،آخری امید پاکستان؟

       کیاایپل کے سمارٹ گلاسز کا انتظار لمبا ہوگا؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    طوفانِ باد و باراں ، 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی بحال نہ ہو سکی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    نواب شاہ (رپورٹ نفیس آرائیں)
    گزشتہ شب آنے والے شدید طوفانِ باد و باراں نے ضلع شہید بینظیرآباد خصوصاً نواب شاہ شہر میں تباہی مچا دی۔ طوفان گزر جانے کے 24 گھنٹے بعد بھی شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال نہ ہو سکی، جس کے باعث معمولاتِ زندگی مکمل طور پر متاثر ہو گئے ہیں۔ بجلی کی طویل بندش کے باعث شہریوں کو پینے کے پانی، وضو، گھریلو استعمال اور دیگر بنیادی ضروریات کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔طوفان کے دوران تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش نے متعدد بجلی کے کھمبے، تاریں اور ٹرانسفارمرز کو نقصان پہنچایا، جس کے نتیجے میں شہر کے کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔ بجلی بند ہونے سے واٹر سپلائی اسکیمیں بھی متاثر ہو گئیں، جس کے باعث گھروں، مساجد اور مدارس میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو گیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی موٹریں بند پڑی ہیں، جس کے باعث پینے کے پانی کے ذخائر ختم ہو چکے ہیں۔ متعدد مساجد میں وضو کے لیے پانی دستیاب نہیں جبکہ گھروں میں خواتین، بزرگ اور بچے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ گرمی اور حبس کے باعث بیمار افراد اور بچوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔دوسری جانب طوفان نے مواصلاتی نظام کو بھی بری طرح متاثر کیا۔ مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز میں تعطل کی اطلاعات موصول ہوئیں جبکہ کئی رابطہ سڑکوں پر درخت گرنے اور بجلی کے کھمبے اکھڑنے کے باعث آمد و رفت میں بھی مشکلات پیش آئیں۔شہری حلقوں نے شکایت کی ہے کہ طوفان گزرنے کے ایک روز بعد بھی کئی علاقوں میں بحالی کا کام سست روی کا شکار ہے اور متعلقہ اداروں کی جانب سے مؤثر اقدامات نظر نہیں آ رہے۔ متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے حکومت سندھ، ضلعی انتظامیہ اور بجلی فراہم کرنے والے ادارے سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔شہریوں، سماجی تنظیموں اور تاجروں نے کہا ہے کہ نواب شاہ اس وقت شدید بحران کی کیفیت سے دوچار ہے اور شہر کسی مسیحا کا منتظر دکھائی دیتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی کی فوری بحالی، پانی کی فراہمی کی بحالی اور طوفان سے متاثرہ انفراسٹرکچر کی مرمت کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو مزید مشکلات سے بچایا جا سکے۔ادھر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی ٹیمیں نقصانات کا جائزہ لینے اور بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں، تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر مزید تیز اور مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

    Related Posts

    تیسراون ڈے.آسڑیلیاکو4وکٹوں سےشکست.سیریزپاکستان کے نام

    سندھ گریجویٹس ایسوسی ایشن (سگا) کی 54ویں سالگرہ کی تقریب

    تھانوں میں نیا انقلابی نظام: بایومیٹرک تصدیق کے بغیر اب کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوگی

    مقبول خبریں

    تیسراون ڈے.آسڑیلیاکو4وکٹوں سےشکست.سیریزپاکستان کے نام

    بل پلٹی کی بطور قائم مقام ڈائریکٹر نیشنل انٹیلیجنس تقرری،نیویارک ٹائمز نے قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیدیا

    امریکا میں 60 سال بعد خطرناک ‘گوشت خور پیراسائٹس کا حملہ: ٹیکساس میں ہنگامی صورتحال نافذ

    مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف ایک بار پھرجینیوا روانہ

    پی آئی اے کی ملکیتی ملکی و غیرملکی اربوں کی جائیدادیں نئے مالکان کے حوالے ،

    بلاگ

    بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ، مہنگائی اور عوامی بے چینی

    پنجاب پولیس: میرٹ، مداخلت اور تبادلوں کی سیاست کے درمیان جاری کشمکش

    تصویریں دھندلی کیوں تھیں 

    اور اف ہمارے ملک میں یہ پروٹوکول

    جب ویزا، ووٹ سے زیادہ اہم ہو جائے

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.