ضلع دیر بالا(بیورو نیوز)
تحصیل وہاڑی کے علاقہ نصیر آباد روغانو درہ میں رات کے تاریکی میں علی اکبر نامی دوکاندار کے دوکانات نامعلوم وجوہات کی بناء پر جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے متاثرہ دوکاندار نے بتایا کہ ہم نے بہت کوشش کی لیکن نہ 1122اور نہ فائر بریگیڈ نے ریسکیو کی کوئی کوشش کی جس کی وجہ سے دوکانات جل کر راکھ بن گئے متاثرہ دوکاندار اور لوکل شخصیات کے مطابق دوکانات میں تقریباً 70لاکھ روپے مالیت کے فریج اور دوسری قیمتی سامان جل گیاہے ۔زیر نظر ویڈیو میں علاقے کے معززین اور متاثرہ دوکاندار کے مطابق جو جمع پونجی تھی وہ راکھ بن گیا اور کچھ باقی نہیں بچا ہے انہوں نے 1122،فائر بریگیڈ اور انتظامیہ کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ جب ضرورت کے وقت مذکورہ ادارے کسی کے کام نہیں آسکتے تو ان کی موجودگی کی ضرورت کیا ہے انہوں نے متاثرہ دوکاندار کی فوری مالی امداد کا مطالبہ کیاہے

